Monday , November 20 2017
Home / ہندوستان / بلجیم دھماکے : علماء و مشائخ بورڈ کا اظہار مذمت

بلجیم دھماکے : علماء و مشائخ بورڈ کا اظہار مذمت

نئی دہلی ۔ 22 مارچ ۔ ( سیاست ڈاٹ کام ) آل انڈیا علماء مشائخ بورڈ نے بلجیم میں آج ہوئے دہشت گرد حملوں کی پرزور مذمت کی جس میں کئی افراد ہلاک ہوئے ہیں ۔ آل انڈیا علماء مشائخ بورڈ نے حال ہی میں دہلی میں ورلڈ صوفی فورم کا اہتمام کیاتھا تاکہ انتہاپسندی اور تشدد کے خلاف اقدامات کرنے پر غور و خوص کیا جاسکے ۔ آئی ایس آئی ایس جیسی جہادی تنظیموں کی جانب سے اختیار کردہ تشدد کے طریقہ کار کی مذمت بھی کی گئی تھی ۔ برسلز دھماکوں کی اب تک کسی بھی گروپ نے ذمہ داری قبول نہیں کی ہے ۔ ورلڈ صوفی فورم کے چار روزہ پروگرام کے دوران جس میں وزیراعظم نریندر مودی نے بھی شرکت کی تھی دنیا بھر سے زائد از 200 صوفی اور ماہرین تعلیم نے بھی شرکت کرکے عالمی اتحاد بنانے سے اتفاق کیا تھا کہ انتہاپسندی اور دہشت گردی کو ختم کرنے کی کوشش کی جائے ۔

TOPPOPULARRECENT