Wednesday , January 24 2018
Home / دنیا / بلجیم میں اسلام پسندوں کو دہشت گردی کے الزامات پر سزائے قید

بلجیم میں اسلام پسندوں کو دہشت گردی کے الزامات پر سزائے قید

اینٹورپ ۔11 فبروری۔(سیاست ڈاٹ کام) بلجیم کی ایک عدالت نے ایک اسلام پسند گروپ کے لیڈر اور اُس کے کئی حامیوں کو جہادی جنگجوؤں کو شام بھیجنے کے سلسلے میں دہشت گردی کے الزامات پر آج سزائے قید سنائی ۔ شریعہ فار بلجیم گروپ کے سربراہ فواد بلقاسم کو شمالی بندرگاہی شہر اینٹورپ کی عدالت نے 12 سال جیل کی سزاء دی ۔ جج نے کہا کہ بلقاسم نوجوانوں کو ک

اینٹورپ ۔11 فبروری۔(سیاست ڈاٹ کام) بلجیم کی ایک عدالت نے ایک اسلام پسند گروپ کے لیڈر اور اُس کے کئی حامیوں کو جہادی جنگجوؤں کو شام بھیجنے کے سلسلے میں دہشت گردی کے الزامات پر آج سزائے قید سنائی ۔ شریعہ فار بلجیم گروپ کے سربراہ فواد بلقاسم کو شمالی بندرگاہی شہر اینٹورپ کی عدالت نے 12 سال جیل کی سزاء دی ۔ جج نے کہا کہ بلقاسم نوجوانوں کو کٹرپسند بنانے کا ذمہ دار ہے ، جنھیں وہ سلفی لڑائی کیلئے تیار کررہا تھا ، جس کیلئے جمہوری اقدار میں کوئی جگہ نہیں ۔ شریعہ فار بلجیم گروپ نے کئی نوجوانوں کو مسلح لڑائی کیلئے بھرتی کیا اور شام کیلئے اُن کی روانگی کا اہتمام بھی کیا ۔ پراسکیوٹرس نے اس گروپ کے جملہ 46 ارکان کے خلاف دہشت گردی کے الزامات داخل کئے تھے لیکن 5 ماہ کے ٹرائل کیلئے صرف 9 ملزمین موجود تھے جبکہ بقیہ مبینہ طورپر شام میں موجود ہیں۔

TOPPOPULARRECENT