Sunday , November 18 2018
Home / دنیا / بلجیم میں منجمد قذافی کے اربوں ڈالرکے اثاثے غائب

بلجیم میں منجمد قذافی کے اربوں ڈالرکے اثاثے غائب

بروسلز۔31 اکتوبر۔(سیاست ڈاٹ کام) بلجیم کے بنکوں میں رکھے گئے لیبیا کے سابق مردآہن کرنل معمر قذافی کے اربوں ڈالرپراسرار طورپر وہاں سے غائب ہوگئے ہیں۔ دوسری جانب بلجیم حکام نے اربوں ڈالر کی گم شدگی کی تحقیقات شروع کی ہیں۔العربیہ ڈاٹ نیٹ کے مطابق بلجیم کے بنکوں میں کرنل معمرقذافی کے 5 ارب ڈالر سے زاید کی رقم منجمد کی گئی تھی۔ اب یہ رقم وہاں سے نامعلوم افراد کے نام منتقل کردی گئی ہے مگر اس کے بارے میں بلجیم حکام کو کوئی علم نہیں۔ بلجیم کے پراسیکیوٹر جنرل جارج گیلکینیٹ نے سوامور کو ایک بیان میں بتایا کہ انہوںنے کرنل قذافی کے منجمد کردہ اربوں ڈالرکے اثاثوں کی گمشدگی کی وسیع پیمانے پرتحقیقات کررہے ہیں۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ اقوام متحدہ بھی اس معاملے کی چھان بین کررہی ہے۔ ایک سوال کے جواب میں مستر گیلکینیٹ نے کہا کہ تقریبا 5 ارب یورو یا پانچ ارب 60 کروڑ امریکی ڈالر کی منجمد کردہ رقم لیبیا کے اندر نامعلوم افراد کو منتقل کی گئی ہے۔انہوںنے حکومت پر زور دیا کہ وہ معاملے کی شفاف تحقیقات کیلئے مزید اقدامات کرے تاکہ قذافی کے منجمد اثاثوں کی گم شدگی نئے سکینڈل کی شکل اختیار نہ کرے۔ بلجیم میں قذافی کے اثاثوں کی گمشدگی میں حکومتی افراد کے ملوث ہونے کا شبہ ہے۔ اس کے علاوہ خدشہ ہے کہ یہ رقم لیبیا میں مسلح گروپوں اور ملک میں افرتفری پھیلانے کے لیے بھیجی گئی ہوگی۔

TOPPOPULARRECENT