Sunday , November 19 2017
Home / دنیا / بلجیم میں ہجوم میں کار گھسانے کی کوشش ‘ ایک شخص گرفتار

بلجیم میں ہجوم میں کار گھسانے کی کوشش ‘ ایک شخص گرفتار

بروسلز 23 مارچ ( سیاست ڈاٹ کام ) بلجیم کی پولیس نے ایک شخص کو گرفتار کرلیا کیونکہ وہ ایک ہجوم میں تیز رفتار کار گھسانے کی کوشش کر رہا تھا ۔ یہ واقعہ بندرگاہی شہر انٹویرپ میں پیش آیا ۔ پولیس کے ایک عہدیدار نے بتایا کہ یہ شخص شمالی افریقی نژاد ہے اور اس نے فرانس کے رجسٹریشن نمبر والی ایک کار استعمال کی تھی ۔ یہ واقعہ برطانیہ کی پارلیمنٹ پر حملہ کے ایک دن بعد پیش آیا جس میں حملہ آور کے علاوہ تین افراد ہلاک ہوگئے تھے ۔ پولیس عہدیدار نے بتایا کہ اس شخص نے مئیر شاپنگ اسٹریٹ میں کار گھسانے کی کوشش کی تھی جسے گرفتار کرلیا گیا ہے ۔

TOPPOPULARRECENT