Saturday , November 25 2017
Home / ہندوستان / بلجیم کی خاتون سے بدسلوکی ‘ ٹیکسی ڈرائیور گرفتار

بلجیم کی خاتون سے بدسلوکی ‘ ٹیکسی ڈرائیور گرفتار

وزیر خارجہ کی رپورٹ طلبی ‘ کجریوال حکومت پر کانگریس و بی جے پی کی تنقید
نئی دہلی ۔8مئی ( سیاست ڈاٹ کام ) 23سالہ بلجیم کی خاتون کے ساتھ مبینہ طور پر  ’’اولا‘‘ کی ٹیکسی ڈرائیور جنوبی مشرقی دہلی کے سی آر پارک علاقہ میں کل رات بدسلوکی کی ۔ چند ہی گھنٹوں میںپولیس نے ڈرائیور کو گرفتارکرلیا ۔ ملزم راج سنگھ راجستھان کے ضلع الورتھ کا متوطن ہے اور اُس کے خلاف ایک  ایف آئی آر درج کرلیا گیا ہے ۔ مرکزی وزیر  خارجہ سشما سوراج نے آج دہلی کے لیفٹننٹ گورنر نجیب جنگ سے بلجیم کی 23سالہ خاتون کی کل رات نئی دہلی میں ایک ٹیکسی ڈرائیور کی جانب سے بدسلوکی کے بارے میں رپورٹ طلب کرلی۔ سشما سوراج نے کہا کہ حکومت تمام غیر ملکی شہریوں کی ہندوستان میں حفاظت کی ذمہ دار ہے ۔ بلجیم کی خاتون جس نے اپنی شناخت ایک ترجمہ نگار کی حیثیت سے کروائی ہے ‘ پولیس سے کہا کہ اس نے شہر کے مضافات میں گڑگاؤں کے ٹیکسی کی خدمات حاصل کی تھی ‘ سفر کے دوران ٹیکسی ڈرائیور نے مبینہ طور پر اس کے ساتھ بدسلوکی کی ۔ حوض خاص  کے بعد دانستہ طور پر ٹیکسی ڈرائیور نے غلط راستہ اختیار کیا ۔ خاتون نے اس سے اس کے بارے میں سوال کیا تو اُس نے اس کا موبائیل فون حاصل کرلیا اور اس کے تمام ریکارڈس حذف کردیئے ۔ خاتون نے عہدیداروں سے بعد ازاں اس کے ساتھ تعصب برتنے کی شکایت کرتے ہوئے خاطی کے خلاف کارروائی کی خواہش کی ۔اپوزیشن پارٹیوں کانگریس اور بی جے پی نے اروندکجریوال حکومت پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ قومی دارالحکومت میں عام آدمی پارٹی کے دورہ حکومت کے دوران خواتین کے خلاف جرائم میں اضافہ ہوگیا ہے ۔ دہلی کی سابق چیف منسٹر کانگریس کی سینئر قائد شیلاڈکشٹ نے یہ تبصرہ کیا ‘جبکہ دہلی اسمبلی میں قائد اپوزیشن وجیندر گپتا نے اس مقدمہ کی مکمل تحقیقات کا مطالبہ کیا ۔ شیلا ڈکشٹ نے کہا کہ کجریوال بار بار اُن پر تنقید کرتے ہوئے کئی مسائل اٹھاتے رہے ہیںلیکن اب کیوں خاموش ہیں ۔

TOPPOPULARRECENT