Tuesday , December 12 2017
Home / دنیا / بلجیم کے مشتبہ دہشت گردکی برطانیہ پرحملوں کی سازش

بلجیم کے مشتبہ دہشت گردکی برطانیہ پرحملوں کی سازش

لندن۔10اپریل ( سیاست ڈاٹ کام ) جاریہ ہفتہ کے اوائل میں بلجیم کے عہدیداروں نے ایئرپورٹ پر حملہ کے سلسلہ میں گرفتار کرلیا تھا ۔ گذشتہ سال برطانیہ کو امکانی نشانہ بنانے کی سازش کررہا تھا ۔ محمدابرینی جو ’’ہیٹ والا شخص ‘‘ کہلاتا ہے ۔ روزنامہ ’’ سنڈے ٹائمز ‘‘ کی رپورٹ کے بموجب مراقشی نژاد ہے اور برطانیہ کو منتقل ہوا تھا تاکہ ایک وسیع جہادی نٹ ورک کا برطانیہ کو امکانی حدف بناسکے ۔ ریلوے اسٹیشنوں اور شامپنگ مراکز سے حال ہی میں ٹیلیفون پر دستیاب  تصویروں سے پتہ چلتاہے کہ ابرینی نے پولیس کو اپنے بیان میں کہا تھا کہ اُس نے برطانیہ پر گذشتہ سال کے اواخر میںحملوں کی سازش کی تھی ۔ اس کے انگلیوں کے نشانات اور ڈی این اے رینالٹ کلب میں دستیاب ہوئے ہیں جہاں نومبر میں پیرس پر حملہ کی سازش تیار کی گئی تھی ۔ بروسیلس میں بھی یہی نشانات ایئرپورٹ پر بم حملے کرنے والوں کے نشانات کے ساتھ دستیاب ہوئے ہیں۔

TOPPOPULARRECENT