Saturday , September 22 2018
Home / ہندوستان / بلدیاتی انتخابات یوگی حکومت کی پہلی آزمائش

بلدیاتی انتخابات یوگی حکومت کی پہلی آزمائش

لکھنؤ۔7نومبر(سیاست ڈاٹ کام) اترپردیش میں بلدیاتی انتخابات کو یوگی آدتیہ ناتھ کی قیادت میں بنی بی جے پی حکومت کی پہلی آزمائش سمجھا جارہا ہے ۔قریب 8مہینے پہلے بنی یوگی حکومت کے دور حکومت میں یہ پہلا بڑا الیکشن ہوگا۔ بلدیاتی انتخابات میں 16میونسپل کارپوریشن ،198میونسپلٹی اور 438شہری پنچایتیں ہیں۔الیکشن تین مراحل میں 22،26اور 29نومبر کو ہوں گے ۔ووٹوں کی گنتی یکم دسمبر کو ہوگی۔اس آزمائش میں کامیاب ہونے کے لئے وزیراعلی یوگی آدتیہ ناتھ نے اپنی پارٹی بی جے پی کی تشہیری مہم خود ہی سنبھال رکھی ہے ۔ممکن ہے کہ وہ 15نومبر کو اجودھیا میونسپل کارپوریشن کی انتخابی تشہیر سے اس مہم کا آغاز کریںحالانکہ ریاست کی اہم اپوزیشن سماجوادی پارٹی ،بہوجن سماج پارٹی اور کانگریس کے بڑے لیڈران کا تشہیری مہم میں حصہ لینے کا کوئی پختہ ٹائم ٹیبل ابھی طے نہیں ہے لیکن سماجوادی پارٹی ،بی ایس پی اور کانگریس کے لیڈران کے مطابق ان پارٹیوں کے سینئر لیڈر بھی تشہیری مہم کا حصہ ہوں گے ۔

تحقیر عدالت : چیف سکریٹری کی ہائیکورٹ میں حاضری
چینائی۔ 7 نومبر (سیاست ڈاٹ کام) چیف سیکریٹری ٹاملناڈو گریجا ودیا ناتھن اور تین دیگر آئی اے ایس آفیسرس آج مدراس ہائیکورٹ میں حاضر ہوئے جبکہ انہیں تحقیر عدالت کی عرضی پر حاضر عدالت ہونے کی ہدایت دی گئی تھی جس میں ناکامی پر متعلقہ حکام سے کہا گیا تھا کہ ایک پراجیکٹ کیلئے حکومت کو حاصل اراضی واپس لے لی جائے۔ ایک ڈیویژن بینچ نے کہا کہ اس نے چیف سکریٹری اور دیگر کو ابتر صورتحال سے واقفیت کیلئے طلب کیا ہے۔

 

TOPPOPULARRECENT