بلدیہ بودھن سے ایک کروڑ برقی بل وصول طلب

بودھن /26 نومبر ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز ) مجلس بلدیہ بودھن محکمہ برقی کو قریب ایک کروڑ روپئے برقی بقایاجات ادا کرنا باقی ہے ۔ واٹر ورکس کا ماہانہ 10 لاکھ اس طرح چھ ماہ کا برقی بقایا 60 لاکھ اور اسٹریٹ لائیٹس کا 39 لاکھ کے برقی بقایاجات محکمہ برقی کو بلدیہ بودھن باقی ہے ۔ محکمہ ٹرانسکو کے اے ڈی رگھو اے ای پربھاکر دفتر بلدیہ پہونچکر صدرنشین بلد

بودھن /26 نومبر ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز ) مجلس بلدیہ بودھن محکمہ برقی کو قریب ایک کروڑ روپئے برقی بقایاجات ادا کرنا باقی ہے ۔ واٹر ورکس کا ماہانہ 10 لاکھ اس طرح چھ ماہ کا برقی بقایا 60 لاکھ اور اسٹریٹ لائیٹس کا 39 لاکھ کے برقی بقایاجات محکمہ برقی کو بلدیہ بودھن باقی ہے ۔ محکمہ ٹرانسکو کے اے ڈی رگھو اے ای پربھاکر دفتر بلدیہ پہونچکر صدرنشین بلدیہ بودھن مسٹر ایلیا سے ملاقات کرتے ہوئے انہوں نے برقی بقایاجات ادا کرنے کی خواہش کی ۔ برقی عہدیداروں نے کم از کم چالیس یا تیس لاکھ روپئے فی الفور ادا کرنے کی خواہش کی ۔ بصورت دیگر محکمہ برقی کے قوانین کے مطابق دفتر بلدیہ کی برقی منقطع کرنے کی انہیں اطلاع دی ۔ مجلس بلدیہ کو سال 2014-15 کا محاصل تقریباً تین کروڑ 30 لاکھ روپئے وصول طلب ہے جن میں سے فی الفور ایک کروڑ 72 لاکھ روپئے وصول ہوچکے مزید 1.58 لاکھ روپئے شہریان بودھن سے وصول کرنا باقی ہے ۔ نئی ریاست تلنگانہ کی تشکیل عمل میں آنے کے بعد سے راشن کارڈس وظائف و دیگر سروے کے کاموں کی ذمہ داری بلدی عملے کو تفویض کرنے کی وجہ سے وہ اپنا اصل کام وصول کا بروقت انجام نہ دے سکے ۔

TOPPOPULARRECENT