Thursday , November 23 2017
Home / اضلاع کی خبریں / بلدیہ بودھن کو 15دنوں میں 1.89 کروڑ محاصل کی وصولی

بلدیہ بودھن کو 15دنوں میں 1.89 کروڑ محاصل کی وصولی

منسوخ کرنسی قبول کرنے کا فائدہ، عوام کے ساتھ دھوکہ دہی کی کسی کو فکر نہیں
بودھن۔/27نومبر، ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) بڑے کرنسی نوٹوں کا بازار میں عام چلن روک دینے کے سرکاری احکامات کے بعد ان نوٹوں کو بینکس اور سرکاری محکمہ جات میں قبول کرنے کا حکومت کی طرف سے اعلان کئے جانے پر یہاں مجلس بلدیہ بودھن میں صرف 15 دنوں کے اندر ایک کروڑ 89لاکھ روپئے جائیداد محاصل جمع ہوا جبکہ عام دنوں میں بلدیہ کا سارا عملہ اسپیشل ڈرائیو کے نام پر تن تین مہینوں تک محاصل کی وصولی کیلئے ٹیموں کی شکل میں شہر کی گلیوں کو چوں میں شب و روز پھرنے پر بمشکل تین ماہ کے دوران 70تا80لاکھ روپئے محاصل وصول کیا جاتا رہا لیکن بڑے نوٹوں کا چلن روک دینے اور محاصل کی شکل میں قبول کرنے کے احکامات کا مجلس بلدیہ بودھن کو فائدہ ہوا۔ بڑے نوٹ قبول کرنے کی آخری تاریخ کو محکمہ آبرسانی نے ایک ہی دن میں دولاکھ 75 ہزار روپئے وصول کئے ۔ یہ بودھن بلدیہ کی تاریخ میں نیا ریکارڈ ہے۔ ایک جانب بلدیہ کے عہدیدار کاؤنٹرس کھول کر رقم وصول کررہے تھے تو ایک طرف ایک خانگی ایجنسی گھروں کے نمبرات کی تختیاں تبدیل کرنے گھر گھر گھوم کر پچاس پچاس روپئے وصول کررہے ہیں۔ اور اس طرح محکمہ برقی کے عہدیدار برقی میٹر کے نمبرات کی تختیاں اور اسٹیکرس فی میٹر 20روپئے وصول کررہے ہیں اس ضمن میں سیاست نیوز نے چیرمین بلدیہ مسٹر ایلیا سے دریافت کرنے پر انہوں نے بتایا کہ ایک خانگی ایجنسی میونسپل اڈمنسٹریشن حیدرآباد سے راست احکامات حاصل کرتے ہوئے ڈور نمبرس کی تختیاں تقسیم کررہے ہیں۔ چیرمین کی توجہ فی تختی پچاس روپئے وصول کرنے کی طرف مبذول کروانے پر انہوں نے لاعلمی کا اظہار کیا جبکہ تختیاں تقسیم کرنے والوں سے رسید طلب کرنے پر وہ کسی قسم کی رسید دینے سے انکار کررہے ہیں۔ ہمارے معزز ارکان بلدیہ کو شہر میں عوام کے ساتھ ہورہی دھوکہ دہی کی طرف فوری توجہ مبذول کرنے کی سخت ضرورت ہے۔

TOPPOPULARRECENT