Thursday , September 20 2018
Home / اضلاع کی خبریں / بلدیہ تانڈور کی ترقی کیلئے 10کروڑ روپئے کی منظوری

بلدیہ تانڈور کی ترقی کیلئے 10کروڑ روپئے کی منظوری

تانڈور۔12ڈسمبر ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) تانڈور بلدیہ کیلئے 10کروڑ روپئے مرکزی حکومت نے منظوری دے دی ہے ۔ ضلع رنگاریڈی میں بلدیہ راجندر نگر کیلئے 10کروڑ روپئے می منظوری دے دی ہے ۔ اس طرح مرکزی حکومت نے ضلع رنگاریڈی میں صرف دو بلدیات کی ہمہ جہتی ترقی کیلئے جملہ 20کروڑ روپئے جاری کردیئے ہیں ۔ دفتر بلدیہ تانڈور کے کونسل ہال میں منعقدہ اجلاس می

تانڈور۔12ڈسمبر ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) تانڈور بلدیہ کیلئے 10کروڑ روپئے مرکزی حکومت نے منظوری دے دی ہے ۔ ضلع رنگاریڈی میں بلدیہ راجندر نگر کیلئے 10کروڑ روپئے می منظوری دے دی ہے ۔ اس طرح مرکزی حکومت نے ضلع رنگاریڈی میں صرف دو بلدیات کی ہمہ جہتی ترقی کیلئے جملہ 20کروڑ روپئے جاری کردیئے ہیں ۔ دفتر بلدیہ تانڈور کے کونسل ہال میں منعقدہ اجلاس میں مقامی رکن اسمبلی ڈاکٹر پی مہیندر ریڈی وزیر ٹرانسپورٹ نے اپنے خطاب میں اعلان کیا ۔ انہوں نے کہا کہ اس رقم کا 75فیحصد حصہ مرکزی حکومت اور باقی 25فیصد حصہ ریاستی حکومت مہیا کرے گی ۔ ریاستی وزیر نے کہا کہ مرکزی حکومت پورے ضلع رنگاریڈی میں ترقیاتی کاموں کیلئے جملہ 225کرور روپئے مختص کئے ہیں ۔ وزیر موصوف نے کہا کہ اس رقم میں سے تانڈور میں مدر اینڈ چائیلڈ ہاسپٹل ‘ ITI کالج ‘ پالی ٹیکنک کالج اور بائی پاس روڈ کی تعمیر میں خرچ کئے جائیں گے ۔ فلور لیڈر محمد آصف نے اردو میڈیم ڈگری کالج میں اساتذہ کی تنخواہوں کی اجرائی کیلئے مناسب فنڈ جاری کرنے کا مطالبہ کیا ۔ بعد ازاں مسلم ویلفیر اسوسی ایشن تانڈور کے عہدیداروں نے اپنے دفتر پر وزیر موصوف کا خیرمقدم کیا ۔ اسوسی ایشن کے فلاحی کاموں کی تکمیل کیلئے 50 لاکھ روپئے جاری کرنے کی مانگ کی ۔ اس موقع پر جناب خورشید حسین ‘ جناب محمد یسین خان اور دوسرے عہدیدار موجود تھے ۔ بعد ازاں ریاستی وزیر کا قافلہ جدید عیدگاہ پہنچا ‘ وہاں حاجی یوسف خان صدر عیدگاہ و قبرستان کمیٹی تانڈور نے ان کا خیرمقدم کیا اور عیدگاہ کے مزید کاموں کی تکمیل کیلئے 50لاکھ روپئے جاری کرنے کا مطالبہ کیا ۔

TOPPOPULARRECENT