Thursday , November 23 2017
Home / شہر کی خبریں / بلدیہ سے ایل ای ڈی بلبس کی تقسیم کا منصوبہ

بلدیہ سے ایل ای ڈی بلبس کی تقسیم کا منصوبہ

سیلف ہیلپ گروپس کی خواتین کی خدمات حاصل کی جائیں گی
حیدرآباد 19 جون ( این ایس ایس ) جی ایچ ایم سی کی جانب سے اپنے حدود میں موجود 25 لاکھ مکانات میں ہر مکان کو ایل ای ڈی لائیٹس فراہم کرنے کا منصوبہ تیار کیا گیا ہے اور اس سلسلہ میں سیلف ہیلپ گروپس کی خواتین سے مدد حاصل کی جائیگی ۔ کہا گیا ہے کہ ایل ای ڈی بلبس کے استعمال سے ماہانہ برقی کی کھپت اور برقی بلز کو پچاس فیصد تک گھٹانے میں مدد مل سکتی ہے ۔ ایک اعلامیہ جاری کرتے ہوئے مجلس بلدیہ نے ادعا کیا ہے کہ یہ سارے ملک میں اپنی نوعیت کا منفرد منصوبہ ہے اور جی ایچ ایم سی ملک بھر میں واحد کارپوریشن ہے جو اپنے شہریوں کی سہولت کیلئے اس طرح کا اختراعی پراجیکٹ شروع کر رہی ہے ۔ اس پراجیکٹ کا اصل مقصد کم از کم چار ایل ای ڈی بلبس ‘ ٹیوب لائیٹس ‘ پانچ اسٹار ریٹنگ والے پنکھے رعایتی قیمتوں پر فراہم کرنا ہے ۔ اس کام کیلئے سیلف ہیلپ گروپس سے تعلق رکھنے والی خواتین سے مدد لی جائے گی ۔ اعلامیہ میں کہا گیا ہے کہ ایل ای ڈی بلبس کی تنصیب کے ذریعہ برقی بلوں کو 50 فیصد تک گھٹانے میں مدد مل سکتی ہے ۔ اس کے علاوہ زیادہ روشنی کے حصول میں بھی مدد مل سکتی ہے ۔ جی ایچ ایم سی اور ای ای ایس ایل کی جانب سے پہلے ہی تمام سرکل دفاتر اور ہیڈ آفس میں دو ماہ قبل ہی کاؤنٹرس کے قیام کا عمل شروع ہوچکا ہے اور یہاں عوام کا بہتر رد عمل بھی مل رہا ہے ۔ کہا گیا ہے کہ اب تک سرکل اور ہیڈ آفس میں جملہ 4.20 لاکھ ایل ای ڈی بلبس فروخت کئے جاچکے ہیں۔ اس پراجیکٹ کو مزید مستحکم کرنے کیلئے جی ایچ ایم سی کی جانب سے 4.5 رجسٹرڈ سیلف ہیلپ گروپس خواتین کی مدد حاصل کرنے کی کوشش کی جا رہی ہے ۔ ان بلبس ‘ ٹیوب لائیٹس اور پنکھوں کی فروخت پر ان خواتین کو کمیشن دیا جائیگا ۔ بلب کی فروخت پر 10 روپئے ‘ ٹیوب لائیٹ کی فروخت پر 12 روپئے اور پنکھے کی فروخت پر 102 روپئے بطور کمیشن ان خواتین کو ادا کئے جائیں گے ۔

Top Stories

TOPPOPULARRECENT