Monday , June 18 2018
Home / اضلاع کی خبریں / بلدیہ ملازمین کی ہڑتال جاری

بلدیہ ملازمین کی ہڑتال جاری

تانڈور ۔ 8 جولائی (سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) دفتر بلدی تانڈور کے 185 عارضی ملازمین نے ہڑتال شروع کردی ہے۔ آج تیسرے دن بھی بلدیہ تانڈور کے کنٹراکٹ ملازمین نے اپنے مطالبات کو لے کر دفتر بلدیہ کے داخلہ پر دھرنا دیا۔ ان کے مطالبات میں ان کی خدمات کو مستقل کرنا، ای پی ایف اور ای ایس آئی کی سہولت اور 48 فیصد فٹ منٹ اور دیگر شامل ہیں۔ مجلس کے رکن بلدیہ

تانڈور ۔ 8 جولائی (سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) دفتر بلدی تانڈور کے 185 عارضی ملازمین نے ہڑتال شروع کردی ہے۔ آج تیسرے دن بھی بلدیہ تانڈور کے کنٹراکٹ ملازمین نے اپنے مطالبات کو لے کر دفتر بلدیہ کے داخلہ پر دھرنا دیا۔ ان کے مطالبات میں ان کی خدمات کو مستقل کرنا، ای پی ایف اور ای ایس آئی کی سہولت اور 48 فیصد فٹ منٹ اور دیگر شامل ہیں۔ مجلس کے رکن بلدیہ شری اروند کمار ان ملازمین کی نمائندگی کررہے ہیں۔ ان بلدی ملازمین کی ہڑتال سے شہر تانڈور میں جابجا کچرہ کے انبار لگے ہوئے ہیں۔ دفتر بلدیہ جاکر کانگریس لیڈر شریمتی سنیتا سمپت فلورلیڈر شریمتی وجئے لکشمی پنڈت ایڈوکیٹ، جناردھن ریڈی ایڈوکیٹ، سی پی آئی قائدین اور کرشنا مدیراج، پجاری پانڈو، بنارم بھدریشور بی جے پی قائدین ان ہڑتالی ملازمین سے اظہاریگانگت کیا۔ ان کے مطالبات کی تائیدکی۔

TOPPOPULARRECENT