Tuesday , January 23 2018
Home / اضلاع کی خبریں / بلدیہ میدک کی گورننگ باڈی کے اجلاس کا انعقاد

بلدیہ میدک کی گورننگ باڈی کے اجلاس کا انعقاد

میدک 28 نومبر (سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) مجلس بلدیہ میدک کی گورننگ باڈی کا ایک اجلاس صدرنشین بلدیہ مسٹر آر ملکارجن گوڑ کی زیرصدارت منعقد ہوا۔ اجلاس کے آغاز کے ساتھ ہی کونسلر انیل کمار، ایم مدھو سدن راؤ، چندرا ملک، رادھا گوند، وینکٹ رمنا، ڈی جیوتی نے الزام عائد کیاکہ آسرا وظائف کی منظوری میں ان کے اپنے متعلقہ وارڈوں کو نظرانداز کیا گیا

میدک 28 نومبر (سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) مجلس بلدیہ میدک کی گورننگ باڈی کا ایک اجلاس صدرنشین بلدیہ مسٹر آر ملکارجن گوڑ کی زیرصدارت منعقد ہوا۔ اجلاس کے آغاز کے ساتھ ہی کونسلر انیل کمار، ایم مدھو سدن راؤ، چندرا ملک، رادھا گوند، وینکٹ رمنا، ڈی جیوتی نے الزام عائد کیاکہ آسرا وظائف کی منظوری میں ان کے اپنے متعلقہ وارڈوں کو نظرانداز کیا گیا اور بہت ہی کم وظائف کی منظوری حاصل ہونے پر کرسی صدارت سے زبردست احتجاج کیا۔ جس پر چیرمین ملکارجن گوڑ نے کہاکہ وظائف کی منظوری کی ایک اور فہرست آئے گی جس میں مزید وظائف کی منظوری عمل میں آئے گی۔ کونسلر انیل کمار نے کہاکہ ان کے وارڈ میں منظور شدہ وظائف میں دو شادی شدہ خواتین کو بیواؤں کی فہرست میں نام شامل کیا گیا ہے۔ بلدی کونسلرس نے میدک ٹاؤن کو پینے کے پانی کی فراہمی کے لئے ریاستی حکومت کی جانب سے 50 کروڑ کی منظوری حاصل ہونے پر ریاستی وزیراعلیٰ اور متعلقہ رکن اسمبلی ڈپٹی اسپیکر قانون ساز اسمبلی ایم پدما دیویندر ریڈی سے اظہار تشکر کیا۔ اس اجلاس میں وائس چیرمین ایل اشوک، بلدی کونسلرس مسرز خواجہ سہیل محی الدین، ایم گنگادھر، سید صادق، اسماء منیر، آمنہ حمید، ایم اے سلام کے علاوہ کمشنر بلدیہ وینکٹیشم بھی موجود تھے۔

TOPPOPULARRECENT