Monday , October 22 2018
Home / جرائم و حادثات / بلدیہ میں ملازمت کا جھانسہ دینے والا گرفتار

بلدیہ میں ملازمت کا جھانسہ دینے والا گرفتار

کئی افراد کو دھوکہ دینے کا شاخسانہ ، کمشنر ٹاسک فورس کی کارروائی
حیدرآباد /27 نومبر ( سیاست نیوز ) کمشنر ٹاسک فورس ویسٹ زون ٹیم نے ایک دھوکہ باز کو گرفتار کرلیا جس نے صنعتی علاقوں میں مچھرکش دھواں مارنے کی ملازمت کے بہانے کئی افراد کو ٹھگ لیا ۔ تفصیلات کے بموجب 40 سالہ ایم جانسن ساکن مادناپیٹ نے جمناٹاورس ملک پیٹ میں ’’ دی حیدرآبادی ورکرس ‘‘ نام پر ایک ادارہ قائم کیا اور جی ایچ ایم سی کے اجازت کے بغیر کئی بے روزگار نوجوانوں سے فی کس 30 تا 50 ہزار روپئے ملازمت فراہم کرنے کیلئے حاصل کرلئے ۔ بعد ازاں وہ نوجوانوں کو جی ایچ ایم سی کے سرکل میں بعض نوجوانوں کو سوپروائزر اور دیگر عارضی ملازمت فراہم کیا ۔ عوام کا اعتماد حاصل کرنے کے بعد اس نے مزید نوجوانوں کو ملازمت کا جھانسہ دیتے ہوئے مزید رقومات حاصل کئے جس کے نتیجہ میں اس کے خلاف سال 2015 میں سی سی ایس میں ایک مقدمہ درج کیا گیا تھا ۔ جانسن نے پھر اپنی سرگرمیوں کا آغاز کرتے ہوئے اس نے اے سی گارڈز مانصاحب ٹینک میں دوبارہ ایک ادارہ قائم کیا اور کئی بے روزگار نوجوانوں سے 10 تا 25 ہزار روپئے فی کس حاصل کرکے انہیں فرضی تقرر نامے بھی حوالے کیا جس میں مچھرکش دھواں مارنے کا کام تحریر تھا ۔ پولیس نے بتایا کہ جانسن نے دھوکہ دہی کیلئے دی حیدرآباد ورکر پرائیویٹ لمیٹیڈ ادارہ قائم کیا اور اس کے تحت 200 تا 250 بے روزگار نوجوانوں کو دھوکہ دیتے ہوئے ان سے 25 لاکھ روپئے حاصل کیا اور انہیں ملازمت فراہم کرنے میں ناکام رہا ۔ پولیس نے اس کے دفتر سے کمپیوٹر سسٹم ، فرضی تقرر نامے اور دیگر اشیاء کو برآمد کرلیا ۔

TOPPOPULARRECENT