Wednesday , September 26 2018
Home / اضلاع کی خبریں / بلدیہ نارائن پیٹ میں جملہ 190 پرچہ نامزدگیوں کا ادخال

بلدیہ نارائن پیٹ میں جملہ 190 پرچہ نامزدگیوں کا ادخال

نارائن پیٹ۔/15مارچ، ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) بلدیہ نارائن پیٹ میں پرچہ نامزدگی کے ادخال کی تاریخ کے اختتامی دن تک 23وارڈز کیلئے جملہ 190امیدواروں نے پرچہ نامزدگی داخل کی ہے۔ جس میں ٹی آر ایس سے 34 امیدوار، کانگریس سے 49، تلگودیشم 34، بی جے پی 37، وائی ایس آر کانگریس 2، مجلس 14، سی پی ایم سے ایک امیدوار نے پرچہ نامزدگی داخل کیا ہے۔ اس کے علاوہ 14 آز

نارائن پیٹ۔/15مارچ، ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) بلدیہ نارائن پیٹ میں پرچہ نامزدگی کے ادخال کی تاریخ کے اختتامی دن تک 23وارڈز کیلئے جملہ 190امیدواروں نے پرچہ نامزدگی داخل کی ہے۔ جس میں ٹی آر ایس سے 34 امیدوار، کانگریس سے 49، تلگودیشم 34، بی جے پی 37، وائی ایس آر کانگریس 2، مجلس 14، سی پی ایم سے ایک امیدوار نے پرچہ نامزدگی داخل کیا ہے۔ اس کے علاوہ 14 آزاد امیدواروں کے پرچہ نامزدگی بھی داخل ہوئے ہیں۔ گذشتہ 2005ء کے انتخابات میں کانگریس 9نشستوں پر ، بی جے پی 9نشستوں پر، ٹی آر ایس 2نشستوں پر ، تلگودیشم 2نشستوں پر اور ایک نشست پر آزاد امیدوار نے کامیابی حاصل کی تھی۔ ٹی آر ایس اور آزاد امیدوار کے تعاون سے کانگریس چیرپرسن کی نشست حاصل کرپائی تھی۔ جبکہ وائس چیرمین ٹی آر ایس کے حصہ میں آئی تھی۔

TOPPOPULARRECENT