Friday , September 21 2018
Home / اضلاع کی خبریں / بلدیہ نارائن پیٹ کے بجٹ اجلاس کا انعقاد

بلدیہ نارائن پیٹ کے بجٹ اجلاس کا انعقاد

نارائن پیٹ /21 جنوری ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز ) مجلس بلدیہ نارائن پیٹ کا بجٹ اجلاس کونسل ہال دفتر بلدیہ میں منعقد ہوا ۔ صدرنشین بلدیہ شریمتی انسویا چندرکانت نے صدارت کی ۔ جبکہ کمشنر بلدیہ مسٹر کے سمیا انجینئیر بلدیہ مسٹر خواجہ حسین و دیگر بلدی عہدیداروں کے علاوہ نائب صدرنشین بلدیہ مسٹر نندوناموجی ایڈوکیٹ ، ارکان و معاون ارکان بلدیہ نے شر

نارائن پیٹ /21 جنوری ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز ) مجلس بلدیہ نارائن پیٹ کا بجٹ اجلاس کونسل ہال دفتر بلدیہ میں منعقد ہوا ۔ صدرنشین بلدیہ شریمتی انسویا چندرکانت نے صدارت کی ۔ جبکہ کمشنر بلدیہ مسٹر کے سمیا انجینئیر بلدیہ مسٹر خواجہ حسین و دیگر بلدی عہدیداروں کے علاوہ نائب صدرنشین بلدیہ مسٹر نندوناموجی ایڈوکیٹ ، ارکان و معاون ارکان بلدیہ نے شرکت کی ۔ اجلاس کے آغاز کے ساتھ ہی رکن بلدیہ وارڈ ن مبر 16 مسٹر محمد امیرالدین ایڈوکیٹ ( آزاد ) نے ایجنڈہ کو اردو میں جاری نہ کرنے پر شدید احتجاج کیا ۔ جس کی تائید رکن بلدیہ وارڈ نمبر 5 ٹی آر ایس اور رکن بلدیہ وارڈ نمبر 18 نے کی ۔ جناب محمد امیرالدین ایڈوکیٹ نے کہا کہ اردو ریاست تلنگانہ کی دوسری سرکاری زبان ہے اور کونسل میں اردو داں ارکان کی قابل لحاظ تعداد ہے ۔ اس کے باوجود ایجنڈے کو اردو میں جاری نہ کرنا سراسر ناانصافی پر مبنی ہے ۔ انہوں نے کہا کہ اس سے قبل بھی بلدی ماہانہ اجلاس کے موقع پر صدرنشین کو توجہ دلائی گئی تھی تاہم اس پر عمل آوری نہ ہوسکی ۔ انہوں نے کہا کہ اگر آئندہ اجلاس کے موقع پر اردو میں ایجنڈا کی کاپی نہ فراہم کی گئی تو تمام ارکان بلدیہ اجلاس کا بائیکاٹ کریں گے ۔ صدرنشین بلدیہ شریمتی انسویا چندراکانت نے کمشنر بلدیہ کو ہدایت کی کہ وہ آئندہ سے اردو میں بھی ایجنڈا کی کاپی خواہش مند ارکان کو فراہم کریں ۔ واضح رہے کہ چند ماہ قبل جناب محمد امیرالدین نے ایجنڈہ کی کاپی اردو میں بھی فراہم کرنے کا مطالبہ کیا تھا جس کی بلالحاظ پارٹی وابستگی تمام ارکان بلدیہ نے تائید کی تھی ۔ بعد ازاں سال2015-16 کا بجٹ اجلاسمیں منظور کیا گیا جس کے مطابق 135090 خرچ کئے جائیں گے ۔

TOPPOPULARRECENT