Saturday , December 16 2017
Home / شہر کی خبریں / بلدیہ کو 65 کروڑ روپئے جائیداد ٹیکس وصول

بلدیہ کو 65 کروڑ روپئے جائیداد ٹیکس وصول

حیدرآباد ۔ 12 ۔ نومبر : ( سیاست نیوز ) : گریٹر حیدرآباد میونسپل کارپوریشن کو گذشتہ دو دنوں میں جائیداد ٹیکس کے طور پر 65 کروڑ روپئے وصول ہوئے ہیں ۔ مرکز کی جانب سے بڑے نوٹوں کی منسوخی کے فیصلہ کے بعد شہریوں کو اپنے سرکاری بلوں کی ادائیگی کے لیے بھی سہولت دی گئی تھی ۔ جی ایچ ایم سی کمشنر بی جناردھن ریڈی نے ٹیکس دہندگان سے اپیل کی ہے کہ وہ پراپرٹی ٹیکس کے بقایہ جات ادا کریں اور اس موقع سے استفادہ کریں ۔ اسی دوران حکومت تلنگانہ نے فیصلہ کیا ہے کہ شہریوں کو اربن لینڈ سیلنگ کے تحت اپنی تعمیرات کو باقاعدہ بنانے کے لئے پرانے نوٹوں کے استعمال کی اجازت دی جائے۔ یہ سہولت 14 نومبر تک رہے گی۔

TOPPOPULARRECENT