Monday , December 11 2017
Home / شہر کی خبریں / بلدیہ کی انہدامی کارروائی کے دوران 60 سالہ شخص زخمی

بلدیہ کی انہدامی کارروائی کے دوران 60 سالہ شخص زخمی

حیدرآباد 25 اکٹوبر (سیاست نیوز) تلنگانہ کے ضلع رنگاریڈی میں غیر قانونی تعمیرات کے خلاف بلدیہ کی انہدامی کارروائی کے دوران ایک 60 سالہ شخص اس وقت ملبہ میں دب کر زخمی ہوا جب وہ اپنے کمرہ میں محو خواب تھا۔ زخمی شخص ٹی سرینواس راؤ ایک دوکان میں کام کرتا ہے۔ وہ کل کمرہ میں محو خواب تھا عین اس وقت بلدیہ کی انہدامی کارروائی شروع کی گئی۔ تاہم عہدیداروں کو اس روم میں کسی شخص کی موجودگی کا علم نہیں تھا۔ کمرہ کے انہدام سے یہ شخص زخمی ہوا جس کو دواخانہ میں شریک کیا گیا جہاں اس کی حالت خطرے سے باہر بتائی گئی ہے۔

TOPPOPULARRECENT