Sunday , December 17 2017
Home / اضلاع کی خبریں / بلدیہ کی ترقی کیلئے خصوصی اقدامات

بلدیہ کی ترقی کیلئے خصوصی اقدامات

محبوب نگر میں رکن اسمبلی سرینواس گوڑ کا عہدیداران سے خطاب
محبوب نگر۔/19اکٹوبر، ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) محبوب نگر بلدیہ کی ترقی کیلئے خصوصی اقدامات کئے جارہے ہیں۔ ان عزائم کا اظہار مقامی ایم ایل اے سرینواس گوڑ نے ریونیو میٹنگ ہال میں کونسلرس اور بلدی عہدیداروں سے خطاب کرتے ہوئے کیا ۔ انہوں نے کہا کہ مستقر محبوب نگر کو ماڈل میونسپلٹی بنانے کے اقدامات کئے جارہے ہیں۔ اس منی ٹینک بینڈ میوری پارک، پانی کی سربراہی کے علاوہ کئی ایک ترقیاتی کام انجام دیئے جارہے ہیں۔ انہوں نے الزام لگایا کہ یہ ترقی اپوزیشن جماعتوں کو ہضم نہیں ہورہی ہے۔ انہوں نے اظہار تاسف کرتے ہوئے کہا کہ بلدی حدود میں بڑے پیمانے پر ڈینگو پھیل رہا ہے اس سے نمٹنے کیلئے 3 ڈاکٹرس کو متعین کرنے پر زور دیا۔ ضلع کلکٹر نے تیقن دیا کہ بہت جلد ڈیپوٹیشن پر تین ڈاکٹرس کو متعین کردیا جائیگا۔ انہوں نے بتایا کہ 100کروڑ کی لاگت سے بلدی حدود میں ترقیاتی کاموں کا آغاز کیا جائے گا۔ انہوں نے بلدی عہدیداروں پر زور دیا کہ وہ صحت و صفائی سے متعلق عوام میں شعور بیدار کریں کہ گھروں میں اور اطراف پانی ٹہرنے نہ دیا جائے کیونکہ یہی مچھروں کی افزائش کا سبب بنتا ہے۔ انہوں نے بلدی عہدیداروں کو متعلقہ کونسلرس کے ساتھ 2 گھنٹے عوام سے ملاقات کی ہدایت دی۔ اس موقع پر میونسپل چیرمین رادھا امر، کمشنر دیوسنگھ، ڈی ایم او ششی کانت، جنرل ہاسپٹل سپرنٹنڈنٹ ڈاکٹر رام کشن و دیگر موجود تھے۔

 

TOPPOPULARRECENT