Friday , December 15 2017
Home / شہر کی خبریں / بلدیہ کی جاروب کش بس حادثہ میں ہلاک‘9لاکھ ایکس گریشیا کا اعلان

بلدیہ کی جاروب کش بس حادثہ میں ہلاک‘9لاکھ ایکس گریشیا کا اعلان

حیدرآباد۔21مارچ( سیاست نیوز) عنبر پیٹ کے علاقہ میں پیش آئے سڑک حادثہ میں بلدیہ کی جاروب کش ہلاک ہوگئی‘تاہم اس حادثہ پر اپنا فوری ردعمل ظاہر کرتے ہوئے کمشنر بلدیہ نے متوفی کے رشتہ داروں سے ملاقات کی اور اس حادثہ کی تفصیلات سے میئر اور وزیر بلدی نظم و نسق کو واقف کروایا ۔ اس موقع پر کمشنر نے 29سالہ کمراماں کی ہلاکت پر افسوس ظاہر کرتے ہوئے10لاکھ روپئے ایکس گریشیا کا اعلان کیا ۔ کمراماں جو راجو نامی شخص کی بیوی تھی‘ آج صبح صفائی کے دوران عنبرپیٹ کے علاقہ میں ایک آر ٹی سی بس کی زد میں آکر ہلاک ہوگئی۔ کمشنر نے اپنے جاری کردہ بیان میں بتایا کہ 2لاکھ روپئے میئر کے فنڈز اور جی ایچ ایم سی فنڈز سے 5لاکھ ‘ سی ایم ریلیف فنڈ سے 2لاکھ اور باقی آر ٹی سی کی جانب سے جاری کرنے کے احکامات جاری کردیئے ۔ اس کے علاوہ متوفی خاتون کے وہر کو عارضی ملازمت اور بچوں کو مفت تعلیم کا اعلان کیا ۔

TOPPOPULARRECENT