Thursday , December 14 2017
Home / شہر کی خبریں / بلدیہ کی جانب سے اسٹریٹ لائیٹس میں توانائی کی بچت کیلئے اقدامات

بلدیہ کی جانب سے اسٹریٹ لائیٹس میں توانائی کی بچت کیلئے اقدامات

حیدرآباد 27 اکٹوبر ( این ایس ایس ) بلدیہ کی جانب سے اسٹریٹ لائیٹس ‘ دفتری عمارتوں اور گھروں میں توانائی بچانے کے اقدامات پر توجہ کی جا رہی ہے اور الیکٹریکل انجینئرس بھی توانائی بچانے نئی اختراعات کے ساتھ جدوجہد کر رہے ہیں۔ توانائی کی بچت کے اقدامات ے سلسلہ میں جی ایچ ایم سی کی جانب سے ایک مرکزی کنٹرول اینڈ مانیٹرنگ سسٹم اسٹریٹ لائیٹس کیلئے تیار کیا گیا ہے جس کے نتیجہ میں ایک مرکزی مقام سے سارے شہر کے اسٹریٹ لائیٹس کو کنٹرول اور نگرانی کی جاسکتی ہے ۔ اس میں تمام اسٹریٹ لائیٹس کو کنٹرول کیا جائیگا اور ان کی نگرانی بھی ہوسکے گی ۔ اس کیلئے مرکزی کمان سنٹر قائم کیا جا رہا ہے ۔ بلدیہ کی جانب سے اب تک 4.6 لاکھ اسٹریٹ لائیٹس کو 24,862 سی سی ایم ایس یونٹس سے مربطو کیا گیا ہے ۔

TOPPOPULARRECENT