Wednesday , December 13 2017
Home / شہر کی خبریں / بلدیہ کے بجٹ میں اضافہ پر اظہار تشکر

بلدیہ کے بجٹ میں اضافہ پر اظہار تشکر

چیف منسٹر کے سی آر سے ڈپٹی مئیر بابا فصیح الدین کی ملاقات
حیدرآباد۔16 مارچ (سیاست نیوز) ڈپٹی میئر بابا فصیح الدین نے چیف منسٹر کے چندر شیکھر رائو سے ملاقات کی اور گریٹر حیدرآباد میونسپل کارپوریشن کے لیے 976 کروڑ روپئے بجٹ میں مختص کرنے پر اظہار تشکر کیا۔ انہوں نے کہا کہ کارپوریشن کے تحت مختلف ترقیاتی سرگرمیوں کے لیے حکومت نے بجٹ مختص کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ یہ پہلی مرتبہ ہے جب حکومت نے کارپوریشن کی معاشی صورتحال کو دیکھتے ہوئے مالیاتی سال 2017-18ء میں بجٹ مختص کیا۔ انہوں نے چیف منسٹر سے اظہار تشکر کیا اور کہا کہ چیف منسٹر شہر کی ترقی کے بارے میں سنجیدہ ہیں اور وزیر بلدی نظم و نسق کے ٹی راما رائو شہر کی ہمہ جہتی ترقی کے لیے اقدامات کررہے ہیں۔ بابا فصیح الدین نے امید ظاہر کی کہ کے سی آر اور کے ٹی آر کی قیادت میں حیدرآباد ترقی کی راہ پر گامزن ہوگا اور عالمی معیار کے شہر میں تبدیل ہوگا۔

TOPPOPULARRECENT