بلدیہ کے تعمیر کردہ 32 ماڈل مارکٹس کا مارچ میں ہراج

حیدرآباد ۔ 20 ۔ فروری : ( سیاست نیوز ) : بلدیہ کی جانب سے تعمیر کردہ 32 ماڈل مارکٹس کو 5 مارچ تک ہراج کے ذریعہ مختص کرنے سے متعلق کمشنر بلدیہ ڈاکٹر جناردھن ریڈی نے احکامات جاری کردئیے ہیں ۔ سرکاری اصولوں و ضوابط کے مطابق ڈپٹی کمشنرس کی نگرانی میں ان مارکٹس کو ہراج کے ذریعہ مختص کیا جائے گا ۔ حکومت نے حالیہ دنوں میں اصول و ضوابط میں ترامیم کرتے ہوئے احکامات جاری کئے ہیں اور اس مناسبت سے عہدیداران نے اقدامات کا آغاز کردیا ہے ۔ شہر کے مختلف علاقوں میں 50 لاکھ کی لاگت پر مشتمل فی مارکٹ کے اعتبار سے جملہ 40 مارکٹس تعمیر کی جارہی ہیں جس میں سے فی الحال 32 مارکٹس تعمیر ہوچکی ہیں ۔ تعمیر کردہ مارکٹس میں سے بعض جدید مارکٹس ہیں تو بعض قدیم مارکٹوں کو دوبارہ تعمیر کیا گیا ہے اور ان مارکٹس کو ہراج کے ذریعہ مختص کرنے سے متعلق اعلامیہ جاری کیا گیا تھا مگر کافی کرایہ ہونے کی وجہ سے کوئی بھی آگے نہیں آیا جس کی وجہ سے عہدیداران نے قوانین میں ترامیم کرتے ہوئے حکومت کو رپورٹ پیش کی تھی اور حکومت نے ان ترامیم کو قبول کرتے ہوئے ماڈل مارکٹس کو ہراج کے ذریعہ مختص کرنے کے احکامات جاری کردئیے ہیں ۔ یعنی ایک عمارت کے رجسٹریشن کا خرچ ایک کروڑ روپئے ہو تو اس کا دسواں حصہ سالانہ کرایہ ہوگا اور مارکٹ میں جتنی دکانیں ہوں گی ان دکانوں کے مالکین کو اس کرایہ کو ادا کرنا ہوگا ۔۔

Top Stories

TOPPOPULARRECENT