Monday , September 24 2018
Home / اضلاع کی خبریں / بلدیہ کے خلاف مٹن مارکٹ تاجرین کا احتجاج

بلدیہ کے خلاف مٹن مارکٹ تاجرین کا احتجاج

کلواکرتی ۔ 20 ۔ نومبر ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز ) کلواکرتی مٹن مارکیٹ کے تاجرین نے آج سے بلدیہ کے خلاف احتجاج پر اُتر آئے اور کئی ایک تاجرین نے آج احتجاجی کیمپ میں حصہ لیا تفصیلات کے مطابق چند دن قبل کمشنر بلدیہ و چیرمین نے مارکٹ کا دورہ کرتے ہوئے تاجرین کو ان کو دی گئی دوکانات میں ہی گوشت فروخت کرنے کی سختی سے تاکید کی تھی جبکہ یہ تاجرین اپن

کلواکرتی ۔ 20 ۔ نومبر ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز ) کلواکرتی مٹن مارکیٹ کے تاجرین نے آج سے بلدیہ کے خلاف احتجاج پر اُتر آئے اور کئی ایک تاجرین نے آج احتجاجی کیمپ میں حصہ لیا تفصیلات کے مطابق چند دن قبل کمشنر بلدیہ و چیرمین نے مارکٹ کا دورہ کرتے ہوئے تاجرین کو ان کو دی گئی دوکانات میں ہی گوشت فروخت کرنے کی سختی سے تاکید کی تھی جبکہ یہ تاجرین اپنی دوکانات کو چھوڑ کر لب سڑک گوشت فروخت کرتے تھے جس کے سبب ٹریفک کو مشکلات کا سامنا ہوتا تھا اور گوشت پر دھول وغیرہ کے اثرات ہوتے تھے جس کیلئے انہیں دوکانات میں رکھ کر فروخت کیلئے پابند کیا گیا تھا جبکہ تاجرین کا کہنا ہیکہ دوکانات میں بیٹھ کر فروخت کرنے سے ان کے کاروبار پر بہت اثر پڑیگا کیونکہ لوگ اندر مارکیٹ میں آکر گوشت نہیں لیتے بلکہ روڈ پر موجود رہنے سے عوام کو خرید و فروخت میں سہولت ہوگی اس لئے ہم لوگ تھوڑا اور پیچھے ہٹ کر بیٹھیں گے اس کی اجازت نہ دینے پر تاجرین نے آج سے گوشت کی کٹوائی بند کرتے ہوئے احتجاجی کیمپ لگا کر احتجاج پر بیٹھ گئے جس میں حصہ لینے والوں میں مونوجی ، شنکر ، حمید ، عبداللہ ، رحمت اللہ ، رشید ، شیواجی ، اشوک ، ملیش ، انور ، جبار وغیرہ موجود تھے ۔

TOPPOPULARRECENT