Tuesday , December 11 2018

بلدیہ کے گاڑیوں سے ڈیزل کا سرقہ کرنے والے تین افراد گرفتار

حیدرآباد /11 اپریل ( سیاست نیوز ) بلدیہ کے ڈیزل کا سرقہ کرنے والے تین افراد کو رنگے ہاتھوں گرفتار کرلیا گیا ہے ۔ ایس او ٹی رچہ کنڈہ ذرائع کے مطابق گریٹر حیدرآباد میونسپل کارپوریشن میں چلائی جارہی گاڑیوں سے ڈیزل کا سرقہ کیا جارہا تھا اور یہ ڈیزل ڈرئیوز کی مدد سے سرقہ ہو رہا تھا ۔ بتایا جاتا ہے کہ 100 لیٹر ڈیزل کا سرقہ کرتے ہوئے آٹو ڈرائیورس اور دیگر کو فروخت کیا جارہا تھا ۔ یہ گاڑیاں بلدیہ میں کرایہ پر چلائی جاتی ہیں ۔

غیر قانونی گھٹکہ منتقلی کا
ریاکٹ بے نقاب
حیدرآباد /11 اپریل ( سیاست نیوز ) مادھاپور اسپیشل آپریشن ٹیم نے تلاشی مہم کے دوران غیر قانونی طور پر منتقل کئے جارہے ہیں ممنوعہ گھٹکے کے ذخیرہ کو ضبط کرلیا جو تین آٹوز میں گھٹکہ منتقل کیا جارہا تھا ۔ پولیس نے آر سی پورم کے علاقہ میں تین افراد کو گرفتار کرلیا ۔

TOPPOPULARRECENT