Sunday , September 23 2018
Home / اضلاع کی خبریں / بلدیہ گدوال کے اجلاس کا انعقاد

بلدیہ گدوال کے اجلاس کا انعقاد

گدوال /13 جنوری ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز ) آر ڈی او گدوال جناب عبدالحمید نے عجلت میں طلب کردہ بلدیہ گدوال کی ایک اہم اجلاس میں انکشاف کیا کہ سرکاری حکمنامہ جی او 58، 59 جنوری 2015 کے مطابق حکومت تلنگانہ نے عوام کیلئے رعایت فراہم کرتے ہوئے اعلان کیا ہے کہ جو افراد سرکاری اراضیات پر عرصہ دراز سے قابض ہیں اور رہائشی مکانات یا کمرشیل اغراض کیلئے تع

گدوال /13 جنوری ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز ) آر ڈی او گدوال جناب عبدالحمید نے عجلت میں طلب کردہ بلدیہ گدوال کی ایک اہم اجلاس میں انکشاف کیا کہ سرکاری حکمنامہ جی او 58، 59 جنوری 2015 کے مطابق حکومت تلنگانہ نے عوام کیلئے رعایت فراہم کرتے ہوئے اعلان کیا ہے کہ جو افراد سرکاری اراضیات پر عرصہ دراز سے قابض ہیں اور رہائشی مکانات یا کمرشیل اغراض کیلئے تعمیرات کئے ہیں ان کو مستقل کرنے کیلئے پٹہ ملکیت سرٹیفکیٹ کی اجرائی عمل میں لائی جارہی ہے جو افراد 125 گز سے کم اراضی پر قابض ہوتو الاونس مفت میں اراضی ان کے نام دی جائے گی ۔ جبکہ 250 گزیا اس سے زیادہ پر قابض ہوتو انہیں سرکاری قیمت پر 25 فیصد رقم کی ادائیگی اور اگر 750 گز سے زائد پر قابض ہوں تو 75 فیصد سرکاری قیمت کی ادائیگی پر الاونس پٹہ سرٹیفکیٹ جاری کیا جائے گا یہ اسکیم صرف اور صرف رہائشی علاقہ کے عوام کو ہی دی جانی ہے ۔ یہ سرکاری اراضیات پر قبضہ یا رہائشی مکانات کی تعمیر کرنے والے افراد کے ساتھ بہترین رعایت ہے اور انہیں ایک سنہری موقع ہے اس کیلئے 20 جنوری 2015 قبل درخواست داخل کرنی ہوگی ۔ رقم کی ادائیگی بذریعہ چالان حکومت تلنگانہ کے نام ادا کرنا ہوگا ۔ انہوں نے بتایا کہ رعایت کیلئے صرف ایسے افراد اہل ہوں گے جو 2-6-2014 سے پہلے اراضیات پر قابض ہوں اور اراضی پر مکان یا کوئی اور تعمیر کی ہوں جس کا صداقت نامہ داخل کرنا ہوگا ۔ بعد ازاں آر ڈی او تحصیلدار پر مشتمل ایک کمیٹی ان تمام درخواست کی جانچ کے بعد اہل افراد کو پٹہ سرٹیفکیٹ اجراء عمل میں آئے گی ۔ اس موقع پر آر ڈی او کے علاوہ تحصیلدار گدوال مسٹر چنتا مانی پٹیل صدر بلدیہ مسز پدماوتی نائب صدر مسٹر شنکرانی بلدیہ ، محمد اسحاق جناب محمد محمود ، معاون بلدیہ شیخ محمد امتیاز بھی موجود تھے ۔

TOPPOPULARRECENT