Saturday , June 23 2018
Home / شہر کی خبریں / بلدی انتخابات اندرون چار ہفتہ کرانے ہائیکورٹ کی ہدایت

بلدی انتخابات اندرون چار ہفتہ کرانے ہائیکورٹ کی ہدایت

حیدرآباد۔/3 فروری(سیاست نیوز) آندھرا پردیش ہائی کورٹ نے آج ریاستی حکومت کو ہدایت دی کہ ریاست کے بلدیات اور میونسپل کارپوریشنس کے لئے اندرون چار ہفتے انتخابات منعقد کرنے کے اقدامات کو یقینی بنائے۔ چیف جسٹس مسٹر جسٹس کلیان جیوتی سین گپتا اور مسٹر جسٹس پی وی سنجئے کمار پر مشتمل ایک ڈیویژن بنچ نے بلدی اداروں کے لئے ریاست میں انتخاب

حیدرآباد۔/3 فروری(سیاست نیوز) آندھرا پردیش ہائی کورٹ نے آج ریاستی حکومت کو ہدایت دی کہ ریاست کے بلدیات اور میونسپل کارپوریشنس کے لئے اندرون چار ہفتے انتخابات منعقد کرنے کے اقدامات کو یقینی بنائے۔ چیف جسٹس مسٹر جسٹس کلیان جیوتی سین گپتا اور مسٹر جسٹس پی وی سنجئے کمار پر مشتمل ایک ڈیویژن بنچ نے بلدی اداروں کے لئے ریاست میں انتخابات کے انعقاد میں مہلت کی توسیع دینے کی درخواست کو قبول کرنے سے انکارکردیا۔ حکومت نے عدالت العالیہ سے خواہش کی تھی کہ ریاست کی تقسیم کے تناظر میں غالب حالات کے پیش نظر مہلت میں توسیع دی جائے۔ بنچ نے نشاندہی کی کہ یہ معاملہ نیا ہے جبکہ فروری 2012 میں حکومت نے فورم فار گڈ گورننس کی درخواست پر عدالت کو یہ تیقن دیا تھا کہ 2011 مردم شماری ڈاٹا کی اشاعت کے اندرون 4 ماہ بلدی اداروں کے انتخابات منعقد کرے گی۔ بلدیات اور میونسپل کارپوریشنس (ماسوائے حیدرآباد) کی معیاد /29 ستمبر 2009 کو ختم ہوگئی تھی اور حکومت نے اسپیشل آفیسرس کا تقرر کیا تھا۔

TOPPOPULARRECENT