Saturday , November 18 2017
Home / شہر کی خبریں / بلدی انتخابات میں شاندار کامیابی چیف منسٹر کی بہترین کارکردگی کا ثبوت

بلدی انتخابات میں شاندار کامیابی چیف منسٹر کی بہترین کارکردگی کا ثبوت

حیدرآباد ۔ 12 ۔ مارچ : ( سیاست نیوز ) : ریاست تلنگانہ بالخصوص شہر حیدرآباد کی تاریخ میں یادگار کی طرح رہ جانے جیسا فیصلہ گریٹر حیدرآباد میونسپل کارپوریشن انتخابات میں حیدرآبادی عوام نے کیا ہے اور یہ غیر معمولی نوعیت کی کامیابی حکومت تلنگانہ بالخصوص چیف منسٹر مسٹر کے چندر شیکھر راؤ کی بہترین حکمرانی کا ثبوت ہے ۔ آج یہاں تلنگانہ قانون ساز اسمبلی میں ریاستی گورنر کے خطبہ پر تحریک تشکر پر مباحث کا آغاز کرتے ہوئے گورنمنٹ چیف وہپ مسٹر کے ایشور نے مذکورہ اظہار خیال کیا اور بتایا کہ چیف منسٹر کی قیادت میں شہر حیدرآباد کو عالمی معیار کا شہر بنانے موثر اقدامات کے ذریعہ پہل کی جارہی ہے ۔ انہوں نے چیف منسٹر مسٹر کے چندر شیکھر کی حکمرانی کو ایک مثالی حکمرانی سے تعبیر کرتے ہوئے کہا کہ چیف منسٹر نہ صرف شہر حیدرآباد بلکہ ریاست تلنگانہ کی ہمہ جہتی ترقی ، ریاستی عوام کی خوشحالی کے ساتھ تمام طبقات کی فلاح و بہبود کو یقینی بنانے کے اقدامات کررہے ہیں اور اس کے ایک حصہ کے طور پر ریاست تلنگانہ کو سرسبز و شاداب بنانے اور کسانوں کو بہتر زرعی سرگرمیوں کی سہولت فراہم کرنے کے مقصد سے دریائے گوداوری پر پراجکٹس کی تعمیر کرنے کے لیے حکومت مہاراشٹرا کے ساتھ تاریخی معاہدات کیے اور ان معاہدات کے باعث ضلع عادل آباد میں 58 ہزار ایکڑ اراضیات کو زرعی اغراض کے لیے پانی کی سربراہی عمل میں لائی جاسکے گی ۔ انہوں نے سابق حکومتوں کو اپنی سخت تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ سابق میں پراجکٹس کی تعمیر کے نام پر گتہ داروں کے ساتھ سازباز کر کے ہزاروں کروڑ روپئے عوامی سرمایہ کا غلط
استعمال کیا گیا ۔ مسٹر کے ایشور نے کہا کہ میڈی گڈہ کے پاس بیاریج کی تعمیر کے لیے حکومت اقدامات کرنا چاہتی ہے تو اپوزیشن جماعتیں اس میں رکاوٹیں پیدا کرنا اور اس کی پر زور مخالفت کرنا ہرگز کوئی مناسب بات نہیں ہوگی ۔۔

TOPPOPULARRECENT