Saturday , December 16 2017
Home / شہر کی خبریں / بلدی انتخابات کیلئے تاحال 94 پرچہ جات نامزدگی داخل

بلدی انتخابات کیلئے تاحال 94 پرچہ جات نامزدگی داخل

حیدرآباد۔/13جنوری، ( سیاست نیوز) بلدیہ عظیم تر حیدرآباد کے انتخابات میں مقابلہ کیلئے پرچہ نامزدگیوں کے ادخال کا سلسلہ جاری ہے۔ پرچہ نامزدگیوں کے ادخال کے آج دوسرے دن 79 پرچہ نامزدگیاں داخل کی گئیں۔ یاد رہے کہ گریٹر حیدرآباد میونسپل کارپوریشن کے 150بلدی ڈیویژنس کیلئے تاحال 94 پرچہ نامزدگیاں داخل کی گئیں۔ بلدیہ کے ڈیویژن نمبر 23گڈی انارم ڈیویژن کیلئے سب سے زیادہ 5نامزدگیاں داخل کی گئیں۔ اس طرح وارڈ نمبر 22 چیتنیہ پوری اور وارڈ 125 آلوین کالونی میں فی کس چار نامزدگیاں داخل کی گئیں۔ پرچہ نامزدگیاں داخل کرنے والوں میں بی ایس پی ، وائی ایس آر سی پی اور لوک ستہ پارٹی کی جانب سے فی کس ایک ، بی جے پی کی جانب سے 7 ، کانگریس کی جانب سے 10، ٹی ڈی پی کی جانب سے 13، ٹی آر ایس کی جانب سے 36 اور 25آزاد امیدواروں نے پرچہ نامزدگیاں داخل کئے۔ 14اور 15جنوری کو تعطیل رہے گی اور 17جنوری بروز اتوار پرچہ نامزدگیوں کے ادخال کا آخری دن رہے گا۔
18 جنوری کو پرچہ نامزدگیوں کی جانچ 21 جنوری کو دستبرداری کا دن اور 2فبروری کو رائے دہی ہوگی۔

TOPPOPULARRECENT