Thursday , November 23 2017
Home / شہر کی خبریں / بلدی انتخابات کیلئے جملہ 4069 پرچہ جات نامزدگیاں داخل

بلدی انتخابات کیلئے جملہ 4069 پرچہ جات نامزدگیاں داخل

ٹی آر ایس کے 888 ‘ کانگریس کے 698 مجلس کے 89  کے علاوہ آزاد امیدواروں کی تعداد زیادہ

حیدرآباد ۔ 17 جنوری ( سیاست نیوز) گریٹر حیدرآباد میونسپل کارپوریشن کے لئے ہونے والے مجوزہ انتخابات کے سلسلہ میں پرچہ جات نامزدگی داخل کرنے کے آج آخری دن بھی امیدواروں کا ہر طرف تانتا بندھا ہوا تھا۔ آخری دن بھی جملہ (2616) پرچہ جات نامزدگیاں داخل کئے گئے جبکہ انتخابی اعلامیہ کے اجرائی سے آج آخری تاریخ تک (150) بلدی ڈیویژن کے لئے جملہ (4069) پرچہ جات نامزگیاں وصول ہوئیں ۔ آج شام یہاں گریٹر حیدرآباد میونسپل کارپوریشن ہیڈ آفس واقع ٹینک بنڈ کے میڈیا سنٹر میں منعقدہ پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے ڈاکٹر بی جناردھن ریڈی ‘ الیکشن اتھاریٹی و کمشنر اینڈ اسپیشل آفیسرگریٹر حیدرآباد میونسپل کارپوریشن نے یہ بات کہی اور بتایا کہ آج پرچہ نامزدگی داخل کرنے کے آخری دن تلنگانہ راشٹرا سمیتی امیدوار کی حیثیت سے(888)پرچہ جات نامزدگیاں ‘ کانگریس پارٹی کی حیثیت سے (698) ‘ بی جے پی امیدوار کی حیثیت سے (456)  تلگودیشم پارٹی امیدوار کی حیثیت سے (688)  سی پی آئی امیدوار کی حیثیت سے (108) آل انڈیا مجلس اتحاد المسلمین امیدوار کی حیثیت (89) لوک ستہ پارٹی کی امیدوار کی حیثیت سے (49) وائی ایس آر پی امیدوار کی حیثیت سے (6) دیگر رجسٹرڈ پارٹیوں کے امیدواروں کی حیثیت سے (78) کے علاوہ (939) آزاد امیدواروں کی حیثیت سے اپنے پرہ جات نامزدگیاں داخل کئے ۔ انہوں نے کہا کہ 18 جنوری کو تمام داخل کردہ پرچہ جات نامزدگیوں کی جانچ (تنقیح) کی جائیگی۔ انہوں نے کہا کہ جی ایچ ایم سی الیکشن اتھاریٹی نے مجوزہ انتخابات کے پیش نظر اب تک جملہ 1,26,101 غیر مجاز ہورڈنگس ‘ کٹ آوٹس فلیکیز ‘ پوسٹرس ‘ بیانرس ‘ مختلف مقامات سے نکال دیئے گئے ۔ علاوہ ازیں مزید کہیں آویزاں غیر مجاز ہورڈنگس ‘ کٹ آوٹس فلیکیز‘ پوسٹرس‘ بیانرس پائے جانے کی صورت میں فی الفور نکال دینے کی متعلقہ عہدیداران بلدیہ کو سخت ہدایات دی گئی  ہیں ۔ اس موقع پر ایڈیشنل کمشنر جی ایچ ایم سی سریندر موہن‘ شنکریا‘ ششی کرنا چاری پراجکٹ ڈاکٹرس و دیگر عہدیدار بھی موجود تھے ۔ پرچہ جات نامزدگی داخل کرنے کے ساتھ ہی امیدواروں نے اپنے حلقوں میں مہم بھی شروع کر دی ہے ۔ پرچہ جات نامزدگی داخل کر نے کے لئے نکالے گئے جلوس اور ریالوں کے باعث آج شہر بعض سڑکوں پر ٹریفک جام دیکھی گئی۔ پارٹی کارکنوں کے جوش و خروش کے ساتھ امیدواروں نے اپنے حلقہ میں گشت بھی لگائی ۔ جن قائدین کو ٹکٹ نہیں ملا ان میں شدید ناراضگی پائی جاتی ہے۔

TOPPOPULARRECENT