Monday , January 22 2018
Home / اضلاع کی خبریں / بلدی انتخابات کے اعلان سے سیاسی ماحول گرم

بلدی انتخابات کے اعلان سے سیاسی ماحول گرم

کورٹلہ میں مسلم وارڈس کیلئے کئی امیدواروں کی قسمت آزـمائی

کورٹلہ میں مسلم وارڈس کیلئے کئی امیدواروں کی قسمت آزـمائی

کورٹلہ۔ 4 مارچ (سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) مجلس بلدی انتخابات کا بگل بجتے ہی کورٹلہ میں سیاسی ماحول گرما ہوچکا ہے۔ مجلس بلدیہ کورٹلہ میں کونسلرس کے عہدہ کیلئے مسلم وارڈس سے کئی دعویدار اپنی قسمت آزمانے کی تیاری کررہے ہیں۔ 2005ء کے مجلس بلدیہ کورٹلہ کے انتخابات میں 27 رکنی کونسل میں مسلمانان کورٹلہ کے اتحاد کے سبب 10 مسلم کونسلر منتخب ہوئے تھے اور ان انتخابات میں جناب سید انور ٹی آر ایس کو چھوڑ کر باقی 9 کونسلرس کانگریس پارٹی کے ٹکٹ پر منتخب ہوئے تھے۔ مجلس بلدیہ کورٹلہ کے چیرمین کے عہدہ کا انتخاب جو بالراست عمل میں آیا تھا۔ اس الیکشن میں کانگریس پارٹی کے ٹکٹ پر وارڈ 16 سے کامیابی حاصل کرنے والے جناب محمد عبدالغفار، جناب جورڈی رتناکر راؤ سابق ریاستی وزیر کے آشیرواد اور کانگریس پارٹی کے کونسلروں کی تائید سے چیرمین مجلس بلدیہ کورٹلہ کے جلیل القدر عہدہ پر فائز ہوئے تھے۔ 1995ء ،2000ء، 2005ء کے مجلس بلدیہ کورٹلہ کے انتخابات میں صرف محترمہ صغریٰ بی ہی وہ واحد کونسلر ہیں جنہوں نے تین بار لگاتار کامیابی حاصل کرتے ہوئے اپنی کامیابی کی ہیٹرک کی، لیکن اس بار معاملہ گزشتہ کے برعکس نظر آتا ہے

کیونکہ اس بار مسلم وارڈوں سے کئی افراد اپنی دعویداری پیش کررہے ہیں۔ ریزروشن کے تحت کئی کونسلر جو اپنے حلقوں سے محروم ہوچکے ہیں۔ دوسرے حلقوں کا رخ کرنے کی سوچ رہے ہیں، جبکہ کونسلر اپنے حلقوں سے جو خواتین کیلئے مختص کئے گئے ہیں۔ اپنی اپنی بیویوں کو انتخابی میدان میں اتارنے کی سوچ رہے ہیں۔ 2005ء کے بعد پھر ایک بار چیرمین مجلس بلدیہ کورٹلہ کا الیکشن بالراست ہورہا ہے اور اس بار چیرمین کا عہدہ جو جنرل کوٹہ کے تحت مختص کیا گیا ہے۔ اس الیکشن میں ہر سیاسی پارٹی اپنے کونسلروں کو زیادہ سے زیادہ کونسلروں کو منتخب کرواکر چیرمین مجلس بلدیہ کورٹلہ کے جلیل القدر عہدہ حاصل کرنا چاہتی ہیں۔ جناب محمد مبین پاشاہ صدر ٹی آر ایس پارٹی کورٹلہ ٹاؤن جنہوں نے 1999-2000ء کے مجلس بلدیہ کورٹلہ کے الیکشن میں دو مرتبہ کونسلر منتخب ہوئے تھے۔ اس بار ان کا وارڈ نمبر 12 سے ٹی آر ایس پارٹی کے ٹکٹ پر حصہ لینے کا امکان پایا جاتا ہے جبکہ اس وارڈ سے کانگریس پارٹی کے ٹکٹ پر صدر کانگریس پارٹی کورٹلہ ٹاؤن جناب پالم چٹی کے حصہ لینے کے امکانات پائے جاتے ہیں۔

TOPPOPULARRECENT