Monday , September 24 2018
Home / شہر کی خبریں / بلدی انتخابی نتائج کا 7مئی کے بعد اعلان : سپریم کورٹ

بلدی انتخابی نتائج کا 7مئی کے بعد اعلان : سپریم کورٹ

نئی دہلی۔7اپریل ( آئی این این ) سپریم کورٹ نے آج یہ رولنگ دی ہے کہ ریاست میں بلدی انتخابات کے نتائج کا اعلان 7مئی کے بعد کیا جائے ۔ سپریم کورٹ نے یہ احساس ظاہر کیا کہ بلدی انتخابی نتائج کا مجوزہ اسمبلی اور لوک سبھا انتخابات کے امکانات پر اثر پڑسکتاہے ۔ چنانچہ سیما آندھرا علاقہ میں رائے دہی کی تکمیل پر یعنی 7مئی کے بعد ہی انتخابی نتائج کا اعلان کیا جائے ۔عدالت نے یہ سوال کیا کہ پنچایت اور بلدی انتخابات کے تعلق سے مختلف طرز عمل کیوں اختیار کیا جارہا ہے ؟ ۔ عدالت نے بحث کے دوران ریاستی الیکشن کمیشن کے موقف میں بار بار تبدیلی کا بھی نوٹ لیا ۔

TOPPOPULARRECENT