Monday , June 18 2018
Home / شہر کی خبریں / بلدی حکام کیلئے جائیداد ٹیکس کی وصولی کا نشانہ مقرر : کمشنر بلدیہ

بلدی حکام کیلئے جائیداد ٹیکس کی وصولی کا نشانہ مقرر : کمشنر بلدیہ

حیدرآباد /2 مارچ ( سیاست نیوز ) کمشنر گریٹر جی ایچ ایم سی بی جناردھن ریڈی نے آئندہ 28 دن میں روزانہ 13.50 کروڑ روپئے کے حساب سے 405 کروڑ روپئے جائیداد ٹیکس وصول کرنے کا حکام کیلئے نشانہ مقرر کیا ہے۔ سال 2017-18 کیلئے گریٹر حیدرآباد کے حدود سے 1400 کروڑ روپئے جائیداد ٹیکس وصول کرنے کا نشانہ مقرر کیاگیا تھا ۔ ابھی تک 1000 کروڑ بطور جائیداد ٹیکس وصول ہوئے ہیں ۔ ماباقی جائیداد ٹیکس کی وصولی کیلئے زونل سطح پر ٹارگیٹ مختص کردیا گیا ہے اور ڈپٹی و زونل کمشنرس کو اس کی نگرانی کے احکامات جاری کئے گئے ۔ گذشتہ سال 852 کروڑ روپئے وصول ہوئے تھے ۔ جاریہ سال گذشتہ سال کے بہ نسبت ٹیکس زیادہ وصول ہونے کے باوجود نشانہ حاصل کرنیکی کوشش کی جارہی ہے ۔ ابھی تک بل کلکٹرس نے 556 کروڑ روپئے ٹیکس وصول کیا ہے ۔ سٹیزن سرویس سنٹرس سے 181 کروڑ می سیوا مراکز سے 82 کروڑ آن لائین 175 کروڑ روپئے وصول ہوئے ۔ انہوں نے جائیداد ٹیکس کے ساتھ ٹریڈ لائیسنس فیس بھی وصول کرنے کی متعلقہ عہدیداروں کو ہدایت دی ہے ۔

TOPPOPULARRECENT