Wednesday , January 24 2018
Home / اضلاع کی خبریں / بلدی مسائل کی یکسوئی کیلئے ہر ممکنہ اقدامات

بلدی مسائل کی یکسوئی کیلئے ہر ممکنہ اقدامات

بودھن /7 جولائی ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز ) نومنتخب صدرنشین بلدیہ مسٹر ایلیا نے آج بارہ بجے دن ان کے ساتھی نومنتخب ارکان بلدیہ و پارٹی کارکنوں کی موجودگی میں مذہبی رسومات ادا کرتے ہوئے مستقر بلدیہ سے عہدے کا جائزہ حاصل کیا ۔ بعد ازاں انہوں نے اخباری نمائندوں سے مخاطب کرتے ہوئے کیا ۔ چند دنوں سے شہر میں پینے کے پانی کی سربراہی میں خلل اور شہ

بودھن /7 جولائی ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز ) نومنتخب صدرنشین بلدیہ مسٹر ایلیا نے آج بارہ بجے دن ان کے ساتھی نومنتخب ارکان بلدیہ و پارٹی کارکنوں کی موجودگی میں مذہبی رسومات ادا کرتے ہوئے مستقر بلدیہ سے عہدے کا جائزہ حاصل کیا ۔ بعد ازاں انہوں نے اخباری نمائندوں سے مخاطب کرتے ہوئے کیا ۔ چند دنوں سے شہر میں پینے کے پانی کی سربراہی میں خلل اور شہر کے اہم سڑکوں پر موجود لائیٹس مسلسل بند رہنے کی وجہ سے عوام کو دشواریوں کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے ۔ مسٹر ایلیا نے کہا کہ واٹر فلٹر بیڈ کی درستگی اور اسٹریٹ لائیٹس کی درستگی کے علاوہ شہر میں صاف صفائی پر اولین ترجیح دی جائے گی ۔ انہوں نے بتایا کہ حال ہی میں سڑکوں کی مرمت کیلئے شہر کے تمام 35 بلدی حلقوں میں تعمیر و درستگی کیلئے ٹنڈرس طلب کئے گئے ہیں ۔ انہوں نے بتایا کہ تعمیری کاموں کی انجام دہی میں تاخیر کو برداشت نہیں کیا جائے گا ۔انہوں نے کہا کہ ایس سی سب پلان کے تحت جو کام منظور کئے گئے ہیں ان کی تکمیل اور فنڈز کے صحیح مقام پر استعمال کے تعلق سے عہدیداروں کو ہدایت دی گئی ۔ ایلیا نے کہا کہ گذشتہ چار برس سے عوامی نمائندوں کی عدم موجودگی کے باعث شہریان بودھن کو تکالیفوں کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ آئندہ ہفتہ دس دنوں میں نومنتخب ارکان بلدیہ کے ساتھ ایک اجلاس طلب کیا جائے گا۔ جس میں شہر کے تمام 35 بلدی حلقوں میں موجود بلدی مسائل پر تبادلہ خیال کرتے ہوئے ان کی یکسوئی کیلئے اقدامات کئے جائیں گے ۔ اس پریس کانفرنس میں نومنتخب نائیب صدرنشین بلدیہ بودھن محمد حبیب خان قدیر بھی موجود تھے ۔ آج کمشنر بلدیہ ریاستی سطح کی میٹنگ میں شرکت کرنے حیدرآباد روانہ ہوئے ۔جبکہ باعث نومنتخب چیرمین کو منیجر بلدیہ نے چیرمین کے عہدے کا جائزہ حوالے کیا ۔ نومنتخب چیرمین کی دفتر بلدیہ پہونچکر معزم شہریان تعلیمی اداروں کے سربراہوں کے علاوہ پارٹی کارکنوں کی کثیر تعداد نے گلپوشی و شالپوشیکی اور مٹھایاں پیش کی ۔

TOPPOPULARRECENT