Tuesday , June 19 2018
Home / شہر کی خبریں / بلدی ملازمین کی آج سے ہڑتال

بلدی ملازمین کی آج سے ہڑتال

حیدرآباد 5 جولائی (آئی این این ) گریٹر حیدرآباد میونسپل کارپوریشن کے کنٹراکٹ ملازمین کے 2,4000 ملازمین جن میں کنٹراکٹ ملازمین بھی شامل ہیں 6 جولائی پیر سے اپنی غیر معینہ مدت کی ہڑتال شروع کردیں گے ۔ تلنگانہ اسٹیٹ میونسپل ایمپلائز اینڈ لیبر یونائٹیڈ اسو سی ایشن کے بیانر تلے بلدیہ کے کنٹراکٹ ملازمین نے اتوار کو سندریا وگنانا کیندرم سے اندرا پارک تک احتجاجی ریالی منظم کی جہاں سی آ:ی ٹی یو کے صدر ٹی وینکٹیشن ‘اے آئی ٹی یو سی کے صدر اے آسورتنم ‘ بی ایم ایس کے جی شنکر ‘ ایم ایم ایس کے آر راما راو اور دیگر قائدین نے ریالی سے خطاب کرتے ہوئے خبردار کیا کہ پیر کی صبح تک مطالبات پورے نہ کئے جانے کی صورت میں بلدیہ کے کنٹراکٹ ملازمین غیر معینہ مدت کی ہڑتال شروع کردیں گے ۔ ان قائدین نے کہا کہ کنٹراکٹ ملازمین کو اقل ترین 17,380 روپئے ماہانہ تنخواہ ‘مستقل ملازمین کیلئے پراویڈنٹ فنڈ اور ہیلت کارڈس کی فراہمی کے بشمول 16 اہم مطالبات پر اسو سی ایشن کی طرف سے نمائندگی کی جاچکی ہے ۔

TOPPOPULARRECENT