Monday , November 20 2017
Home / اضلاع کی خبریں / بلدی پارک کی اراضی پر مندر کی تعمیر میونسپل کمشنر میدک پرساد سے عوام کی شکایت

بلدی پارک کی اراضی پر مندر کی تعمیر میونسپل کمشنر میدک پرساد سے عوام کی شکایت

میدک /13 دسمبر (سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) کمشنر بلدیہ میدک ٹاؤن مسٹر پرساد نے شہریوں کے مسائل کی سماعت اور اس کے حل کے مقصد سے ڈائل یور کمشنر پروگرام منعقد کیا۔ اس پروگرام میں محلہ تارک راما نگر کالونی وارڈ نمبر ایک سے مسرز سرینواس اور سید سعد اللہ نے فون پر کمشنر بلدیہ کو اس علاقہ میں واقع بلدی پارک کی اراضی پر مندر کی تعمیر سے واقف کروایا۔ اسی طرح اس علاقہ میں پینے کے پانی کی قلت سے متعلق اور رام داس ایکس وے علاقہ رام نگر میں بھی قلت آب سے متعلق مسرز بالراج اور پرکاش نرسملو نے واقف کروایا۔ مسٹر کرشنا لنگم نے کہا کہ پلاسٹک بیگ (پالیتھن‘‘ کے چلن پر بلدیہ کی جانب سے پابندی عائد کرنے کے بعد بھی کئی کاروباری افراد پالیتھن کا استعمال کر رہے ہیں۔ اسی دوران مسرز احمد اور کرشنا مورتی نے وارڈ نمبر 17 دفتر ایل آئی سی واقع کولی گڈہ میں نظام صفائی میں بہتری لانے کا مطالبہ کیا، جب کہ مسٹر رتن سامراج نے میدک کے بالاجی مندر کے قریب تنصیب لائٹس کے ناکارہ ہونے کی شکایت کی۔ علاوہ ازیں تارک راما نگر کے بالراج اور محلہ اندرا پوری کالونی کی شریمتی ورا لکشمی نے میدک ٹاؤن میں بندروں کی بہتات سے واقف کرواتے ہوئے انھیں ٹاؤن سے نکالنے کے لئے ضروری اقدامات پر زور دیا۔ اس موقع پر کمشنر بلدیہ کے چیمبر میں بلدی ملازمین مسرز شاہد اللہ، محمد ارشد، وجے شری، راملو، اوما مہیشور، سنیتا اور دیگر بھی موجود تھے۔

TOPPOPULARRECENT