بلدی ڈیویژنس میں ترقیاتی کاموں کی منصوبہ بندی

کریم نگر۔/15مئی، ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) ضلع کریم نگر مجلس بلدیہ کے ضروری ترقیاتی کاموں اور بنیادی سہولتوں کی فراہمی کے لئے مجلس بلدیہ کارپوریشن کے عہدیداروں نے ٹنڈرس طلب کئے ہیں۔ مجلس بلدیہ نے 16کروڑ 50لاکھ کے ٹنڈرس طلب کئے ہیں جبکہ 50ڈیویژنس کے لئے ہر ڈیویژن میں 30تا40 لاکھ روپئے کا فنڈ مختص کیا جارہا ہے۔ ٹنڈرس طلبی کی آخری تاریخ 23مئی مقر

کریم نگر۔/15مئی، ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) ضلع کریم نگر مجلس بلدیہ کے ضروری ترقیاتی کاموں اور بنیادی سہولتوں کی فراہمی کے لئے مجلس بلدیہ کارپوریشن کے عہدیداروں نے ٹنڈرس طلب کئے ہیں۔ مجلس بلدیہ نے 16کروڑ 50لاکھ کے ٹنڈرس طلب کئے ہیں جبکہ 50ڈیویژنس کے لئے ہر ڈیویژن میں 30تا40 لاکھ روپئے کا فنڈ مختص کیا جارہا ہے۔ ٹنڈرس طلبی کی آخری تاریخ 23مئی مقرر کی گئی ہے۔ پچھلے تقریباً سات سالوں سے یہاں انڈر گراؤنڈ ڈرینج کے کام کے لئے کھدائی کی جارہی ہے جس سے سڑکوں کی حالت خراب ہوچکی ہے ۔ سڑکوں کو یوں ہی چھوڑ دیا گیا ہے۔ مضافاتی کالونیوں میں ترقیاتی کاموں کے لئے بھی ٹنڈرس طلب کئے جارہے ہیں تاکہ یہاں بنیادی سہولتوں کی فراہمی کو یقینی بنایا جائے۔ کریم نگر میئر نشست اور بلدی کارپوریشن پر اب ٹی آر ایس حکومت کا قبضہ ہے اور یہاں ترقیاتی کاموں اور بنیادی سہولتوں کی فراہمی کیلئے میئر مجلس بلدیہ کارپوریشن پر عوام کا دباؤ بڑھتا جارہا ہے اور اب یہاں صرف وعدوں سے کام چلنے والا نہیں بلکہ عوام کی سہولت کی خاطر عملی اقدامات کی سخت ضرورت ہے۔ مجلس بلدیہ کارپوریشن کو ٹیکس وصولی کے ذریعہ کافی آمدنی وصول ہورہی ہے ایسے میں ٹی آر ایس حکومت کی ذمہ داری ہے کہ وہ یہاں ترقیاتی کاموں کو انجام دیں۔ عوامی مطالبہ ہے کہ یہاں اس کام کیلئے بہتر فنڈس مختص کئے جائیں۔

TOPPOPULARRECENT