Tuesday , May 22 2018
Home / شہر کی خبریں / بلدی کمشنرس کے تبادلہ کے احکامات جاری

بلدی کمشنرس کے تبادلہ کے احکامات جاری

حیدرآباد19نومبر (سیاست ڈاٹ کام )حکومت نے بعض بلدی کمشنرس کے تبادلہ کے احکامات جاری کئے ہیں۔سرینواس ریڈی ڈپٹی کمشنر گریٹر حیدرآبادمیونسپل کارپوریشن کو سدی پیٹ بلدیہ کا کمشنر مقرر کیا گیا ہے ۔جگن ایڈ منسٹریٹو افسرمشن ڈائرکٹر ایم ای پی ایم اے حیدرآباد کو کمشنر بلدیہ پداعنبرپیٹ این پی کے طورپر تعینات کیا گیا ہے ۔سی ارونا کماری اسسٹنٹ کمشنر نلگنڈہ بلدیہ کو کمشنر بلدیہ جل پلی بلدیہ مقرر کیاگیا ہے ۔کے وی رمنا چاری بلدی کمشنر سدی پیٹ بلدیہ کا تبادلہ کرتے ہوئے کمشنر بلدیہ سرسلہ مقرر کیا گیا ہے ۔کے سری ہری کمشنر بلدیہ ویمل واڑہ کو کمشنر بلدیہ جلیلہ گوڑہ مقرر کیاگیا ہے ۔سنتوش کمار کمشنر بلدیہ تانڈور کا تبادلہ کرتے ہوئے اسسٹنٹ ڈائرکٹر مشن ڈائرکٹرایم ای پی ایم اے مقرر کیا گیا ہے ۔محمد ایاز سینی ٹری انسپکٹر عادل آباد بلدیہ کو کمشنر بلدیہ مٹ پلی بلدیہ مقرر کیا گیا ہے ۔بھوگیشورالو کمشنر بلدیہ دوباک کا تبادلہ کرتے ہوئے کمشنر بلدیہ تانڈور مقرر کیا گیا ہے ۔پی رامانجینلو کمشنر بلدیہ سرسلہ کا تبادلہ کرتے ہوئے کمشنر بلدیہ ویمل واڑہ بلدیہ مقرر کیا گیا ہے ۔جی نرسیا کمشنر بلدیہ مٹ پلی بلدیہ کو کمشنر بلدیہ دوباک این پی مقرر کیا گیا ہے ۔

TOPPOPULARRECENT