Friday , November 24 2017
Home / اضلاع کی خبریں / بلز کی عدم ادائیگی پر کلکٹریٹ کی برقی مسدود

بلز کی عدم ادائیگی پر کلکٹریٹ کی برقی مسدود

نظام آباد:19؍ مئی ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز)کلکٹریٹ کے برقی بلوں کی عدم ادائیگی پر محکمہ ٹرانسکو کے عہدیداروں نے کلکٹریٹ کی برقی مسدود کردیا گیا۔ تفصیلات کے بموجب سرکاری دفاتر میں زیر التواء برقی بلوں کی ادائیگی کیلئے عہدیداروں کی جانب سے توجہ دلائی جارہی ہے۔ تقریباً 50لاکھ روپئے سرکاری دفاتر سے محکمہ ٹرانسکو کو وصول طلب ہے ۔جس پر عہدیدارو ں کو اس خصوص میں توجہ دلانے کے باوجود بھی بلوں کی عدم ادائیگی پر اعلیٰ محکمہ ٹرانسکو کے عہدیداروں نے سرکاری دفاتر کی برقی سربراہی کو منقطع کرنے کی ہدایت دی تھی جس پر ٹرانسکو کے عہدیداروں نے کلکٹریٹ کی برقی منقطع کردیا۔ بی سی کارپوریشن آفس سے ٹرانسکو کو 143811، ایس سی افس سے 8650 ، ڈی ایس او آفیس سے 11816، سوشل ویلفیر آفس سے 14478 ، ڈی پی او آفس سے 23913،محکمہ اطلاعات و تعلقات عامہ آفس سے 11816 روپئے وصول طلب ہے۔ ان تمام محکمہ کے عہیداروں کو ٹرانسکو نے نوٹس جاری کرتے ہوئے برقی بحال کیا۔ تحصیل آفس میں 3لاکھ 23 ہزار، آراینڈ بی سے 28356 روپئے بقایہ وصول طلب ہے۔ اگربرقی بلوں کی ادائیگی نہ ہونے کی صورت میں ٹرانسکو کے عہدیداروں نے برقی سربراہی کو روک دینے کا انتباہ دیا۔ نظام آباد میں مختلف سرکاری دفاتر سے 50لاکھ روپئے ٹرانسکو وصول طلب ہے۔

TOPPOPULARRECENT