Monday , November 20 2017
Home / دنیا / بلغاریہ میں برقع پر پابندی

بلغاریہ میں برقع پر پابندی

لندن۔ یکم اکتوبر۔(سیاست ڈاٹ کام) یوروپی ملک بلغاریہ کی پارلیمنٹ نے پورا چہرہ ڈھکنے والے برقعہ کے استعمال پر پابندی لگانے کا قانون منظور کیا ہے ۔کل پارلیمنٹ سے اس قانون کو منظوری ملنے کے بعد اب عوامی مقامات پر چہرے کو ڈھکنے والے برقع پر پابندی عائد رہے گی اور سب سے پہلے اس کا خلاف ورزی کرنے پر 200 لیوا ، بار بار خلاف ورزی پر 1500 لیوا کے جرمانے کی تجویز ہے ۔تقریبا 13 فیصد مسلم آبادی والے اس ملک کی مسلم خواتین عام طور پر اپنے بالوں کو ڈھکنے کے لئے ایک سادہ سکارف کا استعمال کرتی ہیں۔ لیکن حالیہ دنوں میں قدامت پسند مسلم معاشرے کی عورتوں میں برقع پہننے کا چلن بڑھا ہے ۔ برقع پر پابندی کے اس قانون کی ایم یل ڈي ترکش مائنارٹي پارٹی نے یہ کہتے ہوئے مخالفت کی ہے کہ اس سے دوسری سیاسی جماعتوں کی مذہبی عدم رواداری کا پتہ چلتا ہے ۔ اس سے پہلے فرانس اور بلجیم جیسے ممالک نے بھی برقع پر پابندی لگائی ہے اور یوروپ کے دوسرے ممالک میں بھی ایسے قانون بنانے کا مطالبہ کیا جا رہا ہے ۔

TOPPOPULARRECENT