Wednesday , June 20 2018
Home / دنیا / بلقان میںبدترین سیلاب کی تباہ کاریاں ، 44 ہلاک

بلقان میںبدترین سیلاب کی تباہ کاریاں ، 44 ہلاک

بلغراد ، 19 مئی (سیاست ڈاٹ کام) یورپ کے خطہ بلقان میں ایک صدی سے زائد عرصے کے بدترین سیلاب کی تباہ کاریاں جاری ہیں۔ سربیا اور بوسنیا میں وسیع رقبہ زیر آب آیا ہے جبکہ مٹی کے تودے گرنے کے واقعات بھی پیش آئے ہیں۔ بارشوں اور سیلاب کے باعث اب تک کم از کم 44 افراد ہلاک ہو چکے ہیں جبکہ مزید ہلاکتوں کا خدشہ ظاہر کیا گیا ہے۔ سیلابی ریلوں کے سات

بلغراد ، 19 مئی (سیاست ڈاٹ کام) یورپ کے خطہ بلقان میں ایک صدی سے زائد عرصے کے بدترین سیلاب کی تباہ کاریاں جاری ہیں۔ سربیا اور بوسنیا میں وسیع رقبہ زیر آب آیا ہے جبکہ مٹی کے تودے گرنے کے واقعات بھی پیش آئے ہیں۔ بارشوں اور سیلاب کے باعث اب تک کم از کم 44 افراد ہلاک ہو چکے ہیں جبکہ مزید ہلاکتوں کا خدشہ ظاہر کیا گیا ہے۔ سیلابی ریلوں کے ساتھ بلقان میں 1990ء کی دہائی کی جنگ میں بچھائی گئی ہزاروں بارودی سرنگیں زیادہ وسیع علاقے میں پہنچ گئی ہیں۔ ہتھیاروں سے متعلق انتباہی علامتیں بھی بہہ کر دوسرے علاقوں میں جا پہنچی ہیں۔ بلقان کے اس بدترین سیلاب کے نتیجے میں ہزاروں افراد بے گھر ہو گئے ہیں۔ خدشہ ظاہر کیا گیا ہے کہ سربیا میں آئندہ کئی روز تک سیلابی پانی کی سطح بلند رہ سکتی ہے۔

TOPPOPULARRECENT