Wednesday , August 15 2018
Home / ہندوستان / بلقیس بانو کی عرضی کا گجرات حکومت چھ ہفتے میں جواب دے :سپریم کورٹ

بلقیس بانو کی عرضی کا گجرات حکومت چھ ہفتے میں جواب دے :سپریم کورٹ

نئی دہلی،12 مارچ (یو این آئی) سپریم کورٹ نے آج حکومت گجرات سے کہا ہے کہ 2002 میں گجرات کی اجتماعی آبروریزی کا شکار ہونے والی خاتون بلقیس بانو کی اس عرضی کا چھ ہفتوں کے اندر جواب دیدیا جائے جنہوں نے معاوضہ میں اضافے کی مانگ کی ہے ۔چیف جسٹس آف انڈیا دیپک مشرا اور جسٹس اے ایم کھانولکر اور ڈی وائی چندراچڈ پر مشتمل بنچ نے بلقیس بانو کے وکیل اور گجرات اور مرکز کی طرف سے پیش کردہ معروضات سننے کے بعد مذکورہ حکم جاری کیا۔حکومت گجرات نے بلقیس بانو کا معاوضہ بڑھانے کے نوٹس کا جواب دینے کے لئے مزید چھ ہفتوں کی مہلت مانگی ۔

TOPPOPULARRECENT