Friday , June 22 2018
Home / جرائم و حادثات / بلندی سے مشتبہ طور پر گرکر دو افراد ہلاک

بلندی سے مشتبہ طور پر گرکر دو افراد ہلاک

حیدرآباد /13 مارچ ( سیاست نیوز) مشیرآباد اور مہیشورم کے علاقوں میں بلندی سے مشتبہ طور پر گرکر دو افراد فوت ہوگئے ۔ مشیرآباد پولیس کے مطابق 38 سالہ مہیندر چاری جو پیشہ سے کار پینٹر تھا ۔ مشیرآباد علاقہ میں رہتا تھا ۔ یہ شخص دوسری منزل پر آرام کر رہا تھا کہ دوسری منزل سے مشتبہ طور پر گرکر شدید زخمی ہوگیا اور علاج کے دوران فوت ہوگیا ۔ مہیشورم پولیس کے مطابق 60 سالہ شخص اسلاوت جو کڑتال کے گنگاجرلہ تانڈہ علاقہ کا ساکن تھا ۔ پیشہ سے کسان بتایا گیا ہے ۔ کل بھائی کے لڑکے کیلئے رشتہ کرنے گیا یہ شخص چبوترے سے گرکر شدید زخمی ہوگیا اور علاج کے دوران کل رات فوت ہوگیا ۔ پولیس نے مقدمات درج کرلئے ہیں اور مصروف تحقیقات ہے ۔

TOPPOPULARRECENT