Thursday , January 18 2018
Home / جرائم و حادثات / بلندی سے گرنیوالا واچ مین فوت

بلندی سے گرنیوالا واچ مین فوت

حیدرآباد ۔ /6 جولائی (سیاست نیوز) اونچی عمارت سے گرنے کے دوران زخمی ہونے والا واچ مین آج زخموں سے جانبر نہ ہوسکا ۔ عنبرپیٹ پولیس کے بموجب 55 سالہ کے نرسمہا ساکن تلسی نگر عنبرپیٹ پیشہ سے واچ مین تھا اور وہ اتفاقی طور پر /30 جون کو اونچی عمارت سے گرنے کے باعث شدید زخمی ہوگیا تھا اور اسے گاندھی ہاسپٹل میں شریک کیا گیا تھا اور وہ آج زخموں سے جانبر نہ ہوسکا ۔ عنبرپیٹ پولیس نے اس سلسلے میں مقدمہ درج کرلیا ہے اور تحقیقات جاری ہے ۔

TOPPOPULARRECENT