Sunday , December 17 2017
Home / جرائم و حادثات / بلندی سے گرنے والی دو خواتین کی موت

بلندی سے گرنے والی دو خواتین کی موت

حیدرآباد /9 جنوری ( سیاست نیوز ) جیڈی میٹلہ اور رائے درگم پولیس حدود میں پیش آئے دو علحدہ واقعات میں بلندی سے چھلانگ لگاکر دو خواتین نے خودکشی کرلی ۔ جیڈی میٹلہ پولیس کے مطابق 35 سالہ ارچنادیوی جو پیشہ سے خانگی ملازمہ ۔ شاہ بانو نگر علاقہ کے ساکن منوج کمار کی بیوی بتائی گئی تھی ۔ اس خاتون نے عمارت کی پانچویں منزل سے چھلانگ لگاکر خودکشی کرلی ۔ پولیس ذرائع کے مطابق اس خاتون نے اس سے قبل بھی 3 مرتبہ انتہائی اقدام کی کوشش کی تھی جس میں وہ ناکام رہی ۔ بتایا جاتا ہے کہ ارچنا اور منوج نے 10 سال قبل لو میارج کیا اور 5 سال سے علحدہ رہنے لگے تھے ۔ ارچنا اڑیسہ کی متوطن اور منوج بہاری بتایا گیا ہے ۔ رائے درگم پولیس کے مطابق 24 سال خاتون ریکھا جو خواجہ گوڑہ علاقہ کے ساکن ستیہ سشیل ریڈی کی بیوی نے چوتھی منزل سے چھلانگ لگاکر انتہائی اقدام کیا ۔ پولیس کے مطابق یہ خاتون ذہنی طور پر کمزور اور اس کا دماغی توازن ٹھیک نہیں تھا ۔ پولیس نے مقدمات درج کرلئے ہیں اور مصروف تحقیقات ہے ۔

TOPPOPULARRECENT