Friday , September 21 2018
Home / جرائم و حادثات / بلندی سے گرنے والے تین افراد کی موت

بلندی سے گرنے والے تین افراد کی موت

حیدرآباد /22 مئی ( سیاست نیوز ) حیدرآباد و سائبرآباد حدود میں پیش آئے علحدہ واقعات میں بلندی سے گرنے کے سبب تین افراد ہلاک ہوگئے ۔ چندا نگر پولیس کے مطابق 26 سالہ کاشی رام جو گوپن پلی علاقہ کا ساکن تھا ۔ نظام آباد کا متوطن بتایا گیا ہے ۔ کل وہ ایک زیر تعمیر عمارت کی 8 ویں منزل سے مشتبہ طور پر گرکر شدید زخمی ہوگیا اور رات دیر گئے علاج کے دوران فوت ہوگیا ۔ گھٹکیسر پولیس کے مطابق 24 سالہ محمد فاروق بھی جو محمدعظمت کا بیٹا تھا ۔ گھٹکیسر مین روڈ پر ایک زیر تعمیر عمارت میں کام کر رہا تھا کہ مشتبہ طور پر بلندی سے گرکر شدید زخمی ہوگیا اور کل شام علاج کے دوران فوت ہوگیا ۔ لنگر حوض پولیس کے مطابق 68 سالہ امباداس جو لکشی گوڑہ میں رہتا تھا ۔ ایکس سرویس میں بتایا گیا ہے کل شام وہ دوسری منزل سے گرکر فوت ہوگیا ۔ پولیس مصروف تحقیقات ہے ۔

TOPPOPULARRECENT