Saturday , November 18 2017
Home / جرائم و حادثات / بلندی سے گرنے والے دو افراد کی موت

بلندی سے گرنے والے دو افراد کی موت

حیدرآباد /9 جون ( سیاست نیوز ) دبیرپورہ اور ونستھلی پورم پولیس حدود میں پیش آئے دو علحدہ واقعات میں دو افراد کی بلندی سے گرنے کے سبب مشتبہ حالت میں موت واقع ہوگئی ۔ دبیرپورہ پولیس کے مطابق 50 سالہ یادیا جو پیشہ سے مزدور ۔ کومٹ واڑی علاقہ میں رہتا تھا ۔ یہ شخص دبیرپورہ کے علاقہ میں ایک مکان میں کام کر رہا تھا کہ مشتبہ طور پر گرکر فوت ہوگیا ۔ ونستھلی پورم پولیس کے مطابق 65 سالہ نرسیا جو پیشہ سے مزدور انجاپور علاقہ میں رہتا تھا ۔ یہ شخص کثرت سے شراب کے نشہ کا عادی تھا ۔ 5 جون کو یہ نشہ کی حالت میں مشتبہ طور پر گرکر شدید زخمی ہوگیا اور علاج کے دوران کل رات فوت ہوگیا ۔ پولیس مصروف تحقیقات ہے ۔

TOPPOPULARRECENT