Tuesday , December 12 2017
Home / جرائم و حادثات / بلندی سے گرنے والے دو افراد کی موت

بلندی سے گرنے والے دو افراد کی موت

حیدرآباد۔/20اکٹوبر، ( سیاست نیوز) حیات نگر اور ایس آر نگر پولیس حدود میں پیش آئے دو علحدہ واقعات میں دو افراد بلندی سے گرکر فوت ہوگئے۔ ایک برقی شاک کی زد میں آکر گرنے سے فوت ہوگیا اور دوسرا شخص عمارت کی تیسری منزل سے گر کر فوت ہوگیا۔ ایس آر نگر پولیس کے مطابق 30سالہ ڈی جی کمار جو پیشہ سے خانگی ملازم ہمایوں نگر ایس آر نگر میں رہتا تھا۔ یہ شخص عمارت کی تیسری منزل سے مشتبہ طور پر گرکر شدید زخمی ہوگیا اور علاج کے دوران آج فوت ہوگیا۔ حیات نگر پولیس کے مطابق 48 سالہ شخص پنٹیا جو محکمہ برقی میں ملازم تھا کل یہ شخص کنٹلور کے علاقہ میں برقی پول پر مرمتی کام میں مصروف تھا کہ برقی شاک کی زد میں آکر شدید زخمی ہوگیا اور علاج کے دوران کل فوت ہوگیا۔ پولیس مصروف تحقیقات ہے۔

TOPPOPULARRECENT