Saturday , September 22 2018
Home / جرائم و حادثات / بلندی سے گرنے والے شخص کی علاج کے دوران موت

بلندی سے گرنے والے شخص کی علاج کے دوران موت

حیدرآباد /22 نومبر ( سیاست نیوز ) گھٹکیسر کے علاقہ میں ایک شخص مشتبہ طور پر بلندی سے گرکر فوت ہوگیا ۔ پولیس ذرائع کے مطابق 35 سالہ علاالدین جو پیشہ سے سینٹرنگ مزدور تھا ۔ جیڈی میٹلہ علاقہ میں رہتا تھا ۔ یہ شخص عبدالستار نامی ایک کنٹراکٹر کے یہاں کام کرتا تھا ۔ جو ان دنوں گھٹکیسر پولیس حدود میں واقع ایک بڑی کنسٹرکشن سائیٹ پر کام میں مصروف تھا کہ بلندی سے مشتبہ طور پر گرکر شدید زخمی ہوگیا اور علاج کے دوران آج فوت ہوگیا ۔ پولیس گھٹکیسر نے مقدمہ درج کرلیا ہے ۔

گانجہ اسمگلنگ کرنے والا شخص گرفتار
گانجہ ضبط، ملزم کے خلاف کارروائی
حیدرآباد۔/22نومبر، ( سیاست نیوز) شہر میں گانجہ کی اسمگلنگ میں ملوث ایک آٹو ڈرائیور کو ٹاسک فورس پولیس نے گرفتار کرلیا۔ بتایا جاتا ہے کہ 40 سالہ بی اجئے سنگھ ساکن گنگا باؤلی منگل ہاٹ، وشاکھاپٹنم کے چنتا پلی ایجنسی علاقہ سے کم دام میں گانجہ حاصل کرتے ہوئے اسے شہر منتقل کرنے کے بعد فی کلو 4ہزار روپئے فروخت کررہا تھا۔ پولیس نے بتایا کہ اجئے سنگھ جو پیشہ سے آٹو ڈرائیور ہے آسانی سے روپئے کمانے کی غرض سے گانجہ کے کاروبار میں ملوث ہونے لگا اور علاقہ دھول پیٹ میں خواہشمند گاہکوں کو ممنوعہ منشیات فراہم کررہا تھا۔ ٹاسک فورس پولیس نے اجئے سنگھ کے قبضہ سے 21 کلو گانجہ اور 2 موبائیل فون برآمد کرتے ہوئے اسے شاہ عنایت گنج پولیس کے حوالے کردیا۔

TOPPOPULARRECENT