Saturday , December 16 2017
Home / جرائم و حادثات / بلندی سے گرنے والے شخص کی موت

بلندی سے گرنے والے شخص کی موت

حیدرآباد۔/5مارچ، ( سیاست نیوز) کوکٹ پلی کے علاقہ میں ایک شخص مشتبہ طور پر عمارت کی بلندی سے گرکر فوت ہوگیا ۔کوکٹ پلی ہاؤزنگ بورڈ پولیس کے مطابق 38سالہ شیخ جو ضلع محبوب نگر کا متوطن بتایا گیا ہے یہ شخص کل کوکٹ پلی کے علاقہ وسنت نگر میں ایک عمارت کی چوتھی منزل پر کام کررہا تھا کہ مشتبہ طور پر گر کر شدید زخمی ہوگیا اور علاج کے دوران رات دیر گئے فوت ہوگیا۔ پولیس نے مقدمہ درج کرلیا ہے اور مصروف تحقیقات ہے۔

TOPPOPULARRECENT